کہتے ہیں کہ اگر عورت بالوں کا سٹائل بدل لے تو یقیناً اُس کی زندگی میں کچھ بڑا یا اہم ہو رہا ہوتا ہے۔ سنہ 2013 میں مشیل ناتالمی کے لیے وہ لمحہ افسوسناک ثابت ہوا جب اُن کے والد کینسر کی وجہ سے شدید بیمار ہو گئے۔ کیموتھراپی کی وجہ سے جب اُن کے والد کے تمام بال گِر گئے تو مشیل نے والد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اپنے سر کے بال بھی منڈوا دیے۔ مشیل، جو اب 35 برس کی ہیں، نے عہد کیا تھا کہ آئندہ وہ اپنی زندگی زیادہ صحت مند اور فطری انداز میں گزاریں گی تاکہ مستقبل میں وہ اس بیماری (کینسر) سے محفوظ رہ سکیں۔ جب ان کے بال واپس آ گئے تو انھوں…
چینی کمپنی علی بابا کی منعقد کردہ ’دنیا کی سب سے بڑی سیل‘ کے دن پہلے ہی منٹ میں ایک ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت ہوئیں جو کہ کمپنی کے مطابق گذشتہ سال کے ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔ سالانہ ’سِنگلز ڈے‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی اس سیل کے پہلے گھنٹے میں کُل 100 ارب یوآن (14 ارب ڈالر، 11 ارب پاؤنڈ) کی خرید و فروخت ہوئی۔ امریکی پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے 24 گھنٹے جاری رہنے والے اس شاپنگ میلے کا افتتاح کیا۔ علی بابا کے بانی جیک ما کی کمپنی سے رخصتی کے بعد یہ کمپنی کا پہلا سنگلز ڈے ہے۔ اس سال کے آغاز میں جب جیک ما نے اعلا…
ڈیوڈ گراسمن بی بی سی نیوز نائٹ واشنگٹن اور بیجنگ پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک میں جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے معاہدہ جلد ہی منظرعام پر آ سکتا ہے، تاہم دو بڑی عالمی طاقتوں کے مابین یہ لڑائی تجارت سے کہیں آگے کی بات ہے اور اس کا محور تجارت کے علاوہ معاشیات، دفاع، ثقافت اور ٹیکنالوجی بھی ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ چین سے چاہتا کیا ہے اور اس کا اصل ہدف کیا ہے؟ اس کا سادہ سا جواب تو وہ تجارتی معاہدہ ہے جس پر گذشتہ ماہ صدر ٹرمپ اور چین کے نائب وزیر اعظم لیو ای کا اوول آفس میں اتفاق ہوا تھا۔ تاہم دونوں ممالک میں جاری کشیدگ…
Social Plugin