کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ تمہاری آنکھ اس جھٹکے سے کھلتی ہے جو زندگی تمہیں جگانے کے دیتی ہے، تم ہڑبڑا کے اٹھ جاتے ہو۔ پچھلے پندرہ دنوں سے میری زندگی ایک سسپنس والی کہانی بنی ہوئی ہے۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ انوکھی کہانیوں کا پیچھا کرتے کرتے میں خود ایک انوکھی بیماری کے پنجوں میں پھنس جاؤں گا۔ ابھی تھوڑے دنوں پہلے ہی مجھے اپنے نیورو اینڈوکرائن (آنتوں سے متعلق) کینسر کے بارے میں پتا چلا۔ مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کے مریض پوری دنیا میں بہت ہی کم ہیں، نہ ہونے کے برابر۔ مریض نہیں ہیں تو اس پہ تحقیق بھی ویسے نہیں ہوئی جی…
مصنف: ڈاکٹر خالد سہیل۔ رخسانہ فرحت رخسانہ فرحت کا خط محترم ڈاکٹر خالد سہیل اسلام و علیکم! امید ہے کہ وبا کے اس موسم میں جب پوری دنیا سماجی تنہائی کا شکار ہے، آپ اپنے گرین زون میں خوش وخرم زندگی گزار رہے ہوں گے۔ دعا ہے کہ آپ اس وبا سے محفوظ رہیں اور ہم جیسے لوگوں کو ریڈ زون سے نکلنے کا راستہ دکھاتے رہیں۔ بہت عرصے سے آپ کو خط لکھنے کا سوچ رہی تھی مگر میری ازلی سستی میری راہ کی دیوار بنی رہی۔ آج اخر کار میں نے اس دیوار کو پار کر ہی لیا ہے۔ آج کل پوری دنیا وبا کے بحران سے گزر رہی ہے، عجب بیماری ہی جس کا علاج تنہائی ہے۔ آپ ماہر نفسیات ہ…
فائزہ کا خط ۔ ۔ محترم ڈاکٹر خالد سہیل صاحب! میں آپ کے، ہم سب، میں چھپنے والے کالم کچھ عرصہ سے تواتر سے پڑھ۔ رہی ہوں اور گاہے بگاہے ان پر اپنی رائے بھی دیتی رہتی ہوں۔ مجھے ان کالموں سے بہت کچھ جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا بالخصوص جب مختلف لوگ آپ سے مختلف ذاتی، سماجی، اور روحانی مسائل پر آپ کی رائے طلب کرتے ہیں تو وہ آپ کے جوابات سے ہمیں بہت کچھ جاننے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ ماضی قریب میں مجھے اپنی ذاتی زندگی میں ایسے مکالموں سے بہت رہنمائی ملتی رہی ہے آج اسی سلسلے میں ایک اہم مسئلے کی بابت آپ کی رائے کی منتظر ہوں۔ یہ مسئلہ بن…
سدرہ ڈار پیارے ابو جان آپ پر سلامتی ہو پورے چھ برس بیت جائیں گے آپ کو گئے ہوئے۔ کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے، نہیں گزرتا تو وہ وقت جو بہت مشکل ہوتا ہے۔ جن دنوں آپ زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہے تھے وہ ایک دن چوبیس کے بجائے اڑتالیس گھنٹے کا لگتا تھا اور آج حساب لگا و تو برسوں گزر گئے۔ لیکن اتنے سالوں میں، مجھے ان سب پر غور کرنے کا موقع ملا جو میں نے آپ کی موجودگی میں نہیں کیا ہوگا، اور ویسے بھی غور تو ہم سب تب ہی کرتے ہیں جب کسی کو کھو دیں، کوئی ہمیں چھوڑ جائے یا ہم کسی کو چھوڑ دیں۔ کس نے کیا کہا تھا؟ کہاں زیادتی کی…
Social Plugin