برطانیہ کے نائٹ کلبوں میں سپائکنگ یعنی مشروبات میں نشہ آور مواد ملانے یا قریب سے گزرتے لوگوں کو سوئیاں چبھونے کے واقعات میں اضافے کے بعد نائٹ کلب لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے 'سخت محنت' کر رہے ہیں۔ یہ بات اسی شعبے سے متعلق ایک تنظیم کے سبراہ نے کہی ہے۔ ویلز بھر میں مقامی پولیس ستمبر اور اکتوبر کے دوران لوگوں کو سوئیاں چبھونے یا انجیکشن لگانے کے 11 مشتبہ معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جمعہ کے روز کارڈف سمیت متعدد مقامات پر ‘گرلز نائٹ ان’ نامی ایک گروپ کلبوں کے بائیکاٹ کی قیادت کر رہا ہے تاکہ اس مسئلے کو مزید سنجیدگی سے لینے کے مطالبے کو…
ریتو کچھ دنوں میں ماں بننے والی ہیں۔ ریاست ہریانہ میں رہنے والی ریتو اپنے ہونے والے بچے کی ہر خواہش پوری کرنا چاہتی ہیں اور آنے والے مہمان کے لیے کمرے میں کھلونے اور ضروریات کی تمام اشیاء موجود ہیں۔ لڑکی ہوئی تو گلابی رنگ کا جمپر سوٹ اور گڑیا اور لڑکا ہو تو نیلے رنگ کا جمپر سوٹ اور ٹیڈی بیئر۔ لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ لڑکی کے لیے گڑیا اور لڑکے کے لیے نیلے رنگ کا جمپر سوٹ کیوں تو انھوں نے انتہائی معصومیت سے کہا ‘کیونکہ لڑکیوں پرگلابی رنگ اچھا لگتا ہے، کیا ہم نے گڑیا سے نہیں کھیلا؟ لڑکے گڑیوں سے تھوڑی نہ کھیلتے ہیں۔’ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے رن…
انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا سے سنیچر کے روز ایک خاتون بینک افسر کی لاش ملی ہے۔ خاتون کی لاش اسی گھر سے برآمد ہوئی ہے، جس میں وہ کرائے پر رہ رہی تھیں۔ ایودھیا کے ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے بتایا ہے کہ ’خاتون جو بینک میں کام کرتی تھیں، اپنے کرائے کے کمرے کا دروازہ نہیں کھول رہی تھیں۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ خاتون کے گھر والے بھی وہاں پہنچ گئے۔‘ ایس ایس پی پانڈے کے مطابق ’جب پولیس ویڈیو گرافی کرتے ہوئے اندر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش دوپٹے سے لٹکی ہوئی ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔‘ شیلیش پانڈے کے مطابق جائے وقوعہ…
آپ نے ایسی بہت سی کہانیاں سُنی ہوں گی کہ ماضی میں کسی سلطنت کے بادشاہ نے دوسرے ملک پر حملہ کیا اور وہاں کی فوجوں کو شکست دے دی۔ لیکن تقریباً دو سو سال قبل چین میں ایک خاتون بحری قزاق ایسی بھی تھیں جو اُس دور میں 1800 سے زائد بحری جہازوں کی مالک تھیں۔ اس خاتون نے اپنی زندگی کا آغاز چین کے ساحلی علاقے میں بطور سیکس ورکر کیا لیکن بعدازاں وہ پرتگال اور چین کے بحری فوجیوں کے لیے درد سر بن گئیں۔ یہ خاتون قزاق زنگ سی شاؤ، شی یانگ اور چنگ ژی کے ناموں سے مشہور ہوئیں۔ تشدد، سخت سزاؤں اور جسم فروشی کے لیے مشہور یہ خاتون سنہ 1844 تک زندہ رہیں۔ چنگ ژی اپ…
Social Plugin