مرد کبھی بوڑھا نہیں ہو تا ”ہائے۔ اچھا سچی مگر کیسے؟ “ تم ڈاکٹر ہو یار میرا مسئلہ حل کرو۔ میرے آس پاس تو سب عورتیں جوان ہیں اور ان کے شیریں لبو ں پہ شوہر کے بڑھاپے کی داستاں لطیفوں میں رنگین تتلیو ں کی طرح اڑتی پھرتی ہے؟ ڈاکٹر لبنی مرزا اور میں ”لڑکیو ں کی باتیں“ کر رہے تھے۔ وہ باتیں جن کو سننے کے لئے ترسے مرد کان لگائے، پتنگو ں کی مانند بھْو بھْو کرتے مل جاتے ہیں۔ لبنی نے مجھے ایک جملے میں میڈیکل سمجھا دی۔ اس نے کہا ”یہ جو کچھ دیواروں پہ لکھا ہو تا ہے۔ میڈیکل سائنس اس کے بالکل برعکس ہے“ بس یہ سننا تھا کہ میری ”ڈاخٹری“ جاگ گئی۔ …
رابعہ الرَبّاء ہم جب کسی بڑے سائنس دان، سیاست دان، مفکر، اداکار، ادیب، دانشور کو دیکھتے ہیں تو رشک کرتے ہیں اور خواہش و دعا کرتے ہیں کاش ہماری اولاد اس مقام پہ کھڑی ہو۔ اور ہمارا نا م روشن ہو جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک خوش حال اور خوشگوار زندگی بھی گزارے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو ہم نہیں کر سکے وہ، وہ بھی کرے۔ جو ہم نہیں پا سکے اسے وہ سب مل جائے۔ وہ ایک اچھی سماجی اور ازدواجی زندگی بھی گزارے۔ وہ جلد میچور ہو جائے۔ تو کیا ہم اپنی خواہشات اور دعا سے اپنی اولاد کے پہلے مجرم خود نہیں ہیں؟ بچے کی سب سے پہلی تجربہ گاہ اس کے کھلونے ہو تے ہیں۔ اور ہر بچے …
رابعہ الرَبّاء ”ارے یار تم میرے بھائی کی شادی پہ بلا شبہ کپڑے مت پہننا، مجھے کو ئی اعتراض نہیں ہو گا“ بینا کھلکھلا کے ہنس پڑیں ”او سچی۔ “ ”رابعہ شادی اصل میں دو لو گوں کا مسئلہ ہے جسے ہم نے سوسائٹی کا مسئلہ بنا دیا ہے۔ تین دن بعد ہاتھ میں طلاق کے پیپرز ہو تے ہیں۔ تو بھی ہم الزام دوسروں کو دیتے ہیں“ ”بینا جی یہی تو میں دیکھتی ہو ں کہ آپ کسی بھی شادی پہ چلے جائیں اگر دلہن پیاری ہے تو آدھے لڑکے دل میں حسرت لئے دیکھ رہے ہو تے ہیں کہ ’کاش۔ ، کچھ سوچ رہے ہو تے ہیں مجھے کیوں نا مل سکی، اور اگر دولہا ہر اعتبار سے مناسب ہے تو یہی عالم شادی میں موجود لڑ…
Social Plugin