راسپوٹین دنیا کا سب سے بڑا گنہگار اور بدخصلت انسان جو روس میں پیدا ہوا، ولی سمجھا جاتا تھا، مگر درحقیقت وہ ایک شیطان تھا جس کے ہاتھوں زارِ روس کی عظیم الشان سلطنت برباد ہوئی اس کی گناہوں بھری زندگی اس قدر حیرت خیز ہے کہ اس پر کسی خیالی افسانے کا گمان ہوتا ہے۔ چھ فٹ دو انچ لمبے قد کا یہ گرانڈیل راہب جس کا سرگنبد نما تھا کئی سال روس پر اپنی شیطانی صفات کی بدولت حکمران رہا۔ اس کی حیرت انگیز قوت کاراز اس چیز میں مضمر ہے کہ ہپناٹزم میں اسے کمال حاصل تھا ۔ اس قوت کے ذریعہ سے وہ مضبوط سے مضبوط ترین آدمی کو بھی اپنا گروید ہ بنالیتا تھا۔ ہپناٹزم …
ٹھنڈا گوشت، کالی شلوار، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نیا قانون، خوشیا، دھواں ایسے نشتر ہیں جسے ایک منافق معاشرہ برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان افسانوں کے تخلیق کار کی قبر کا کتبہ اس کا تعارف کچھ یوں کرواتا ہے ؛ یہاں سعادت حسن منٹو دفن ہے اس کے سینے میں فنِ افسانہ نگاری کے سارے اسرار و رموز دفن ہیں۔ وہ اب بھی منوں مٹی کے نیچے سوچ رہا ہے کہ وہ بڑا افسانہ نگار ہے یا خدا ”۔ منٹو کا دور ایک نئے معاشرے کی تخلیق کا دور تھا۔ فرسودہ تصورات میں دراڑیں پڑ رہیں تھیں۔ منٹو نے اردو ادب میں پہلی دفعہ عورت کو ایک مافوق الفطرت مخلوق اور تخیلاتی تصور سے باہر نک…
پچھلے کچھ دنوں سے سوچیں بہت منتشر تھیں۔ موضوع بنانا چاہ رہا تھا شعور اور فحاشی کو ہمارے ہاں یہ بیماری عام ہے کہ بنو زاہد، پیے جاؤ۔ میں سب گناہ کر کے بھی نیکی کا درس دیتا پایا جاؤں گا۔ (میں سے مراد فردِ واحد نہیں) ایک فطری قانون ہے۔ جِس چیز کو جتنا دباؤ گے وہ اتنی ہی شدت سے اٗبھرے گی آج یہاں کسی بھی موضوع پہ کوئی بات ہو جائے تو سب سے پہلا فتویٰ فحاشی کا لگتا ہے۔ اصل میں ہم لوگ تعین ہی نہی کر پائے کہ فحاشی ہے کیا۔ میرے نزدیک ہر وہ چیز فحاشی ہے جس سے آپ دوسروں کو روکیں اور اپنی ذات کو اس روک ٹوک سے مبرا سمجھیں۔ یہاں بہت لوگ ایس…
Social Plugin