کرد جنگجوؤں پر مشتمل سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے کہا ہے کہ ان کے ایجنٹوں نے ابوبکر البغدادی کا انڈرویئر چوری کر لیا تھا جس سے حاصل کردہ ڈی این اے سے ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کی گئی۔ ایس ڈی ایف کے کمانڈر پولات چن نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے شدت پسند تنظیم کے رہنما ابوبکر البغدادی کو ڈھونڈنے میں اہم کردار کیا تھا۔ امریکی سپیشل فورسز نے جب آپریشن کیا تو البغدادی نے اپنے آپ کو مار لیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے البغدادی کی ہلاکت میں کردوں کے کردرا کو گھٹا کر پیش کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بغدادی کی موت کے بعد دو…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے علاقے ادلیب میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے مارے جانے کا بڑے فاتحانہ انداز میں اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں مشرق وسطیٰ کے پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لینا خطیب ابوبکر البغدادی کے بعد کے حالات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ بغدادی کی ہلاکت کو یہ نہ سمجھا جائے کہ اس سے اب شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ ابوبکر البغدادی کی موت سے دولت اسلامیہ پر مستقبل قریب میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا لیکن اس گروپ ک…
کُرد حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران شام کے شمالی علاقے میں واقع ایک کیمپ سے دولتِ اسلامیہ سے وابستہ سینکڑوں غیر ملکی قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے عین عیسیٰ نامی کیمپ کے قریب ہونے والی جھڑپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیرِ حراست قیدیوں نے کیمپ کے گیٹ پر دھاوا بول دیا۔ فرار ہونے والے قیدیوں کے حوالے سے تفصیلات ابھی مکمل طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم ایک مانیٹرنگ گروپ کا دعوی ہے کہ فرار ہونے والوں کی تعداد لگ بھگ ایک سو کے قریب ہے جبکہ کُرد حکام نے مطابق دولت اسلامیہ سے وابستہ جنگجوؤں کے 800 کے قریب رشتہ…
Social Plugin