ابھی لاک ڈاؤن کو دو ہفتے ہوئے تھے کہ فلپائن میں ایک 19 سالہ نوجوان لڑکی کو عجیب و غریب خواب آنا شروع ہو گئے۔ ایلیشا انجیلیز کہتی ہیں کہ 'میں آدھی رات کو ایک ہسپتال میں تھی اور ایک ڈاکٹر میرے ہاتھ کا آپریشن کر رہا تھا۔ 'کچھ لمحوں بعد میں اس عمارت سے ایک ہاتھ کے ساتھ ہی نکل گئی۔ مجھے یاد ہے کہ میں نے دیکھا کہ ڈاکٹر میرا کٹا ہاتھ پکڑے اس سے کھیلتا ہوا جا رہا تھا۔ اس نے اس کو کاٹنا بھی شروع کر دیا اور میں اتنی زیادہ کھوئی ہوئی محسوس کرنے لگی۔‘ اگلی چند راتوں میں وہ مزید چیزیں کھونے کے خواب دیکھتی رہیں۔ 'وہ یا پیسے یا میرا لیپ…
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا اب تک ہمارے ساتھ ہے اور یہ طویل عرصے تک ساتھ رہ سکتی ہے۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں ہے اور بہت سے ملک اس کے اثرات کے ابتدائی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس نے بدھ کو متنبہ کیا ہے کہ عالمی دنیا کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ کرونا وائرس کی وبا اب تک ہمارے ساتھ ہے اور یہ طویل عرصے تک ساتھ رہ سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتِ حال میں کوئی غلطی نہیں…
کیسا لگے اگر کوئی ماہرِ لسانیات کسی آٹو مستری سے کہے کہ تم جس طرح انجن کھول رہے ہو یہ نرا اناڑی پن ہے میں تمھیں انجن کھول کے دکھاتا ہوں ذرا دھیان سے دیکھنا۔ اور اس ماہرِ لسانیات پر کیا گزرے گی جسے کوئی آٹو مستری یہ کہے کہ گرائمر کے بنیادی اجزا کیا ہوتے ہیں؟ میں تمھیں ان کی مشق کرواتا ہوں۔ اس پنواڑی کو آپ کیا کہیں گے جو کسی پولیس والے کو بتائے کہ بندوق کیسے صاف کی جاتی ہے اور کھول کر جوڑی کیسے جاتی ہے اور اس پولیس والے کو کیا کہیں گے جو کسی پنواڑی کو بتائے کہ میاں تمھیں تو پان لگانے کا بھی سلیقہ نہیں۔ ذرا پرے ہونا میں لگا کر بتاتا ہوں۔ …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 82 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان پر نظر ڈالیں تو یہاں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے جبکہ 55 سے زیادہ افراد اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور اس سے نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جانیے کہ اس سے بچنا کیسے ممکن ہے اور اسے روکا کس طرح سے جائے۔ اس کی علامات کیا ہیں؟ یہ بظاہر بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے۔ ایک ہفتے بعد …
Social Plugin