درد ایک ایسی کیفیت ہے جس کی شدت کوئی نہیں سمجھ سکتا جب کسی کو پانے کی تڑپ بڑھ جاے تو درد بے اختیار ہو کے اپنی حدوں کو توڑتا ہوا آنکھوں کے ذریعے بہنے لگتا ہے کیا کوئی کسی کا درد محسوس کر سکتا ہے؟ کسی کے دل کا حال جان سکتا ہے، اس کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ کو سن سکتا ہے، جو روز اپنی ذات کی دیواروں سے ٹکرا کے بکھرتا ہے اور پھر بھی مسکراتا رہتا ہے۔ دنیا کے سامنے منافقت کے خول میں خود کو چھپاتا رہتا ہے کیونکہ انسان کو اپنی بقا کے لئے خود کو جھوٹا دلاسا دینا پڑتا ہے کہ کتنی ہی توڑ پھوڑ کیوں نہ ہو رہی ہو دنیا کے سامنے خوش ہو کے دکھانا ہے م…
زندگی کا کتنا حسین لمحہ ہوتا ہے جب آپ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوں،آنکھوں سے آنسو چھلک کر گال بھگو رھے ہوں،تمام الفاظ دم توڑ چکے ہوں جہاں صرف یہی خیال ہو کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ہاں واقعی اللہ دیکھ رہا ہے،سن رہا ہے ان چیخوں کو جو ھمارے سینے میں دفن ہیں،اس تنہائی کو جس سے وحشت ہونے لگتی ہے اور ان بن کہے الفاظ کو جو شائد ہم کبھی نہیں کہ پاتے۔وہ تو اللہ ہے۔ اللہ! کتنا خوبصورت احساس ہے وہ پاس نہ ہو کر بھی قریب ہے۔یہ اک عام انسان کے بس کی بات ہو سکتی ہے کیا؟نہیں،بالکل نہیں۔جو تڑپتے دل کو سکون دے،بہتے آنسو کو روک لے،گرتے ہاتھوں کو تھام لے، کیسے ممک…
Social Plugin