ہم سب پر ڈاکٹر سہیل خالد کا مضمون کیا آپ کی اپنے بچوں سے دوستی ہے ؟ پڑھا اور سوچ میں پڑ گئی۔ ڈاکٹر صاحب کے مضامین کی یہی خوبی ہے کہ وہ اپ کو سوچنے پر مجبور نہیں تو آمادہ ضرور کر دیتے ہیں۔ مجھے ان کے موقف سے بنیادی اختلاف ہے۔ والدین بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں لیکن یہ نہ بھولیں کہ وہ والدین ہیں اور بحثیت والدین ان کی ذمہ داریاں بہت ہیں۔ ہم بھی والدین ہیں۔ بچے بڑے ہو گئے تو کیا، ہمارے تو وہ اب بھی بچے ہیں۔ بچوں کی پرورش کا کئی سال کا ذاتی تجربہ ہے۔ کچھ اپنے تجربے اور کچھ خیالات کا اظہار کرنا چاہوں گی۔ جب بچے بالکل چھوٹے ہ…
ڈاکٹر صاحب۔ سلامت رہیں۔ آپ کی کتاب کا اگلا باب تصوف ہے آج اس پر بات ہو جائے۔ انسانوں میں شروع ہی سے دو رجحان بہت عام رہے ہیں۔ ایک رجحان دنیا پرستی کا اور ایک ترک دنیا کا۔ جیسا کہ خود آپ نے بھی لکھا ہے کہ ہر ثقافت میں تصوف کا تصور کسی کہ کسی صورت رہا ہے۔ تصوف نے ہر مذہب کے اندر جگہ بنا لی۔ قدیم مذاہب میں بدھ مت، ہندو مت اور ایران کا زرتشتی مذہب اس کی مثال ہیں۔ اور اسلام میں بھی تصوف اتر آیا۔ ۔ تصوف کی دنیا کا بنیادی اصول یہ طے پایا کہ اس راہ میں چلنے والا ہر شخص اپنی شخصیت کو مٹا کر کسی مرشد کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے اور اس کا غلام بن کر خود کو …
Social Plugin