چونکہ ذیابیطس کے مریضوں میں مٹاپے کی بیماری عام ہے، ہمارے بہت سے مریضوں کو سلیپ ایپنیا یا سوتے میں دم گھٹنے کی بیماری لاحق ہے۔ اکثر لوگ سوتے میں خراٹے لیتے ہیں۔ عموماً اس کو ایک مزا حیہ بات سمجھا جاتا ہے۔ آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جو لوگ سوتے میں خراٹے لیتے ہیں کبھی کبھار وہ سانس نہیں لے رہے ہوتے۔ یہ اصل میں ایک خطرناک بات ہے۔ اس بیماری سے اموات ہوتی ہیں۔ مو ٹاپے کی وجہ سے سانس کی نالی پتلی ہو جاتی ہے۔ جب کمر کے بل سوئیں تو گردن کے پٹھوں کے آرام میں ہونے سے یہ اور بھی کم آکسیجن کو گزرنے دیتی ہے۔ جب آکسیجن کی سپلائی بند ہوتی ہے تو یہ مری…
جن افراد نے بھی میڈیکل فیلڈ میں ٹریننگ کی ہے، ہم سب نے یہ جملہ بہت مرتبہ سنا ہے کہ آپ مردہ تب تک نہیں ہیں جب تک آپ گرم اور مردہ نہیں ہیں۔ ٹھنڈے پانی میں ڈوبنے والے کئی افراد کو کئی گھنٹوں بعد بھی دوبارہ زندہ کرلیا گیا ہے۔ اس موضوع پر کئی دلچسپ ہالی وڈ موویاں بھی بن چکی ہیں۔ یہ بات کس کے ذہن سے نہیں گزری کہ موت کے فوراً بعد ہمیں بھی برف میں زندہ رکھا جائے تب تک جب سائنس ہمیں دوبارہ زندہ کرنے کے لائق بن جائے۔ آخر کار موت ہی وہ مسٹری ہے جس کے گرد دنیا بھر کے انسانوں نے بھانت بھانت کے تصورات پیش کیے ہیں۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں اگر دماغ…
یہ اس وقت کا قصہ ہے جب میں پٹسپرگ پینسلوانیا میں انٹرنل میڈیسن میں ریزیڈنسی کر رہی تھی۔ پہلا سال چل رہا تھا اور ایک دن میں ہسپتال کی روٹیشن پر تھی۔ ایمرجنسی روم سے پیج آیا کہ ایک مریض اکیوٹ پینکریاٹائٹس (لبلبے میں یکدم ہوجانے والی انفلامیشن) کے ساتھ آیا ہے اور اس کو ہسپتال میں ایڈمٹ کرنا ہے۔ میں اور میرے ساتھ سیکنڈ ایر کا ریزیڈنٹ ای آر گئے اور اس مریض کو دیکھا۔ وہ 29 سال کا ایک ہسپانوی آدمی تھا اور پیٹ کو پکڑ کر درد سے دہرا ہوا بیٹھا تھا۔ مشکل سے اس کی ہسٹری لی۔ شدید تکلیف میں ہونے کے باوجود اس نے تحمل سے سارے جواب دیے۔ اس کے لیے سارے نر…
وہ مرد بہروپیے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہوں نے عورت کو تخلیق کیا اپنی ایک پسلی سے عورت مرد کی پسلی سے نہیں آئی، کبھی نہیں مرد عورت کی کوکھ سے نکلتا ہے جیسے کوئی مچھلی پانی کی گہرائیوں سے نکلتی ہے جیسے دریا میں سے ندیاں نکلتی ہیں یہ وہ ہے جو اس کی آنکھوں کے سورج کے گرد چکر لگاتا ہے اور تصور کرتا ہے کہ وہ مستقل ہے (نظار قبانی) میں کلینک میں مریض دیکھ رہی تھی جب میری اچھی دوست ہما دلاور نے مجھے ہم سب میگزین پر چھپا ہوا ایک آرٹیکل بھیجا جو پاکستان میں ہم جنس خواتین کے بارے میں تھا۔ اس کو پڑھ کر میں بہت ہنسی تھی۔ وہ ایک معصوم سا مضمون تھا جو بنیا…
Social Plugin