میں نے کوئی دس سال پہلے ”محبت۔ تصور اور حقیقت“ کے عنوان سے کتاب لکھی تھی۔ یہ محبت سے متعلق تحقیق پر مبنی کتاب تھی۔ میرا ارادہ تھا کہ اس کے بعد ”مباشرت۔ تعیش اور ضرورت“ کے عنوان سے ایک تحقیقی کتاب لکھوں گا اور پھر ”مناکحت۔ تسکین اور صعوبت“ کے عنوان سے۔ میں نے شائع شدہ کتاب نذیر لغاری کو بھی دی تھی۔ پھر ہم جب اس کی گاڑی میں جا رہے تھے تو میں نے اسے اپنے اس ارادے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ جس پر اس نے سڑک پر نظریں گاڑے، انتہائی سنجیدگی سے اپنی سرائیکی زبان میں مشورہ دیا تھا، ”پھر کوشش کر کے ان کو انٹر کے نصاب میں بھی شامل کروا دینا“ میرا قہقہہ چھوٹ…
حسد اور رشک نفسیاتی حوالے سے ملتے جلتے جذبے ہیں۔ حسد، حد درجہ منفی اور رشک، بہت حد تک مثبت جذبہ تصور ہوتا ہے۔ ویسے تو ملتی جلتی اشیا میں اکثر بال برابر فرق ہوتا ہے، یہی مہین فرق انہیں اک دوجے سے ممتاز کرتا ہے۔ حسد میں انسان سوچتا ہے کہ کسی دوسرے میں کوئی صلاحیت، کوئی امتیاز، کسی طرح کے وسائل یا سہولت کیوں ہیں۔ انہیں نہیں ہونا چاہیے۔ خواہش کرتا ہے کہ اس کا یہ سب پا مال ہو جائے۔ اس کے بر عکس رشک کرنے والی کی نظر بھی دوسرے کی صلاحیتوں، امتیاز اور وسائل و سہولیات پر ہوتی ہے۔ البتہ یہ خواہش نہیں رکھتا کہ دوسرے کا یہ سب کچھ پا مال ہو جائے، بلکہ دل…
کورونا وائرس کی ایک نئی نوع کے سبب سانس کے انتہائی اور بہت حد تک مہلک عارضہ کی عالمی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ گھر میں محصور ہونا کوئی اتنا خوشگوار نہیں ہوتا۔ جہاں ہوں وہاں کوئی اتنی زیادہ کتابیں بھی نہیں ہیں۔ اگر منگوا بھی لوں تو نجانے کس کس کے ہاتھ لگیں، کسی کی چھینک یا کسی کی کھانسی سے فضا میں معلق ہو کر ان پر گرے مہین قطرے خدانخواستہ عفریت کو ساتھ ہی نہ لے آئیں اس لیے سوشل میڈیا کا سہارا ہے یا انٹرنیٹ کا۔ سوشل میڈیا پہ عموماً یکسانیت ہوتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کبھی کبھار کوئی فلم دیکھ لی جائے۔ یوں میں نے گذشتہ دو روز میں دو فلمیں دیکھیں۔ …
ڈاکٹر مجاہد مرزا اردو میں ایک لفظ ہے ”جنس“ جس کا تعلق اعضائے تناسل کے ساتھ جوڑا جاتا ہے جس سے ہم طے کر دیتے ہیں کہ کون انسان مادہ ہے اور کون نر۔ اس لفظ جنس کو انگریزی میں Sex لکھا جاتا ہے مگر انگریزی میں ایک اور لفظ Gender بھی ہے جس کا اردو ترجمہ نہیں کیا گیا ویسے بھی یہ لفظ کوئی اتنا پرانا نہیں ہے۔ اس کا ترجمہ عرفان ذات کی طرح ”عرفان جنس“ کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں بچپن سے بتا دیا جاتا ہے کہ تم لڑکی ہو اور تم لڑکا۔ لڑکیوں اور لڑکوں کے کپڑے مختلف ہوتے ہیں، بال رکھنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ بہت سے کھیل مختلف ہوتے ہیں۔ ان دونوں کے ساتھ ماں باپ، بہن بھ…
Social Plugin