سحر بلوچ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی ’مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ یہ مردوں میں بھی ہوتا ہے۔ جب تک مجھے پتہ چلا تب تک پانچ سال گزر چکے تھے۔‘ کراچی کے رہائشی محمد خلیق (فرضی نام) اس بات سے لگ بھگ پانچ برس بے خبر رہے کہ انھیں چھاتی کا کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔ عموماً چھاتی کے سرطان یا بریسٹ کینسر کے بارے میں یہی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صرف خواتین کو ہوتا ہے، نتیجتاً اس کے بارے میں مردوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کو بھی غیر ضروری سمجھا جاتا ہے۔ محمد خلیق بتاتے ہیں کہ ’جب میرا علاج شروع ہوا تو مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ چار سال کے عرصے میں اِس ہسپتال میں…
کہتے ہیں کہ اگر عورت بالوں کا سٹائل بدل لے تو یقیناً اُس کی زندگی میں کچھ بڑا یا اہم ہو رہا ہوتا ہے۔ سنہ 2013 میں مشیل ناتالمی کے لیے وہ لمحہ افسوسناک ثابت ہوا جب اُن کے والد کینسر کی وجہ سے شدید بیمار ہو گئے۔ کیموتھراپی کی وجہ سے جب اُن کے والد کے تمام بال گِر گئے تو مشیل نے والد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اپنے سر کے بال بھی منڈوا دیے۔ مشیل، جو اب 35 برس کی ہیں، نے عہد کیا تھا کہ آئندہ وہ اپنی زندگی زیادہ صحت مند اور فطری انداز میں گزاریں گی تاکہ مستقبل میں وہ اس بیماری (کینسر) سے محفوظ رہ سکیں۔ جب ان کے بال واپس آ گئے تو انھوں…
Social Plugin