یہ اس وقت کا ذکر ہے کہ جب میں جیل میں منشیات کے عادی افراد کی تھریپسٹ کی حیثیت سے ملازمت کر رہی تھی۔ ابھی تین بجنے یعنی نوکری کا وقت ختم ہونے میں پورا ایک گھنٹہ باقی تھا کہ جوزف آ گیا۔ میں پانچ فٹ قد کی مختصر سی عورت اپنی کرسی پہ بیٹھی ہوئی اور وہ چھ فٹ چار انچ کا لمبا چوڑا سفید نژاد یورپین مرد اپنے پورے قد سے میرے سامنے آ کھڑا ہوا۔ ”پلیز بیٹھ جائیں” میں نے کرسی کی جانب اشارہ کرتے ہوے اپنے اور اس کے درمیان دوری کو کم کرنے کی کوشش کی۔ وہ بیٹھ گیا۔ اب وہ میرے عین مقابل تھا۔ مسکراتا ہوا۔ مجھے اس کے غیر دلکش چہرے پہ مسکان ہی اچھی لگی۔ اس میں ن…
پہلے زمانے میں تجربہ کار بڑی بوڑھیاں حاملہ عورتوں کو خوش رہنے، مثبت سوچنے اور اچھی غذا کا مشورہ دیتی تھیں لیکن ان کی باتوں کی صداقت کی گواہی کے لیے عرصہ تک سائنسی تجربات نہیں ہوئے تھے۔ پچھلے چالیس پچاس سالوں میں علمی میدان میں بے حد ترقی ہوئی ہے۔ اور ان میں ایک شعبہ نیورو سائنس کا بھی ہے جس کا ادراک ہرحاملہ عورت اور متعلقہ افراد کو ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں یہ واقعہ پڑھیں۔ مایا کی کہانی: جب مایا نے اپنے دو ننھے بچوں کے ساتھ پاکستان سے امریکہ نقل مکانی کی تو ایک ننھی روح اس کے بطن میں پروان چڑھ رہی تھی۔ اپنے وطن میں خود مختاری کی پراع…
Social Plugin