کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہونے والے لاک ڈاؤن نے دنیا کی ایک بڑی آبادی کو گھروں تک محدود کر دیا ہے اور اس صورتحال میں گھریلو تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران جہاں فرانس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے وہیں برطانیہ میں گھریلو تشدد کے لیے بنائی گئی ہاٹ لائن پر 65 فیصد زیادہ واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ جو لوگ پہلے سے ہی ایسے رشتوں میں منسلک ہیں جہاں جسمانی تشدد روز کا معمول رہا ہے، ایسے لوگوں کو کیسے بچایا جائے۔ پاکستان م…
Meher Rehman Chicago واشنگٹن — برا ہو اس کرونا وائرس کا، اس نے سکول کالج، دفاتر، کاروبار سب بند کر دئیے ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور ایک دوسرے سے جدا رہنے کا موقعہ نہ رہا۔ وہ جو کام کی وجہ سے کچھ گھنٹے الگ الگ گزارتے تھے، گھر میں ہر دم ساتھ رہنے پر مجبور ہوئے۔ 'مجبور' کا لفظ شائد آپ کو عجیب لگے مگر بعض گھروں پر یہ صادق آتا ہے۔ یقین نہ آئے تو ڈومیسٹک وائلینس کے الفاظ گوگل پر ڈال کر دیکھ لیجئے روح فرسا داستانیں کھل جائیں گی ۔ بیٹی رخصت کرتے وقت والدین اکثر یہی کہتے ہیں شوہر کے گھر سے مرکر ہی نکلنا۔ شا…
میانوالی میں باپ اور بیٹے نے غیر شادی شدہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ حاملہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ شادیہ میں ایک خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ علاقہ کے ایک جاگیردار الحاج عباس کے گھر پر کام کرتی تھیں جہاں عباس اور اس کے بیٹے نے اسے زیادتی کا نشانہ بن اڈالا۔ چوبیس سالہ متاثرہ لڑکی رضیہ کے مطابق دونوں باپ بیٹا اسے گزشتہ آٹھ ماہ سے ہراساں کر رہے تھے اور دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ رضیہ کے حاملہ ہونے پر بات کھ…
ویسٹرن واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرینِ نفسیات نے تفصیلی تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ وہ خواتین جو گھریلو جبر پر صبر و برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموش رہتی ہیں، ان میں فالج کا خطرہ ایسی خواتین کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جو اپنے غصے کا اظہار کرکے دل کی بھڑاس نکال دیتی ہیں۔ یہ مطالعہ ایسی 304 شادی شدہ خواتین رضاکاروں پر کیا گیا جن کی عمریں 40 سے 60 سال تک تھیں۔ پہلے مرحلے پر گھریلو اور ذاتی زندگی سے متعلق ان سے تفصیلی سوال نامے بھروائے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کا مفصل طبّی معائنہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اگر کوئی شخص ناگوار اور ناپسندیدہ باتیں برداشت کر…
اس پوسٹ کو شیئر کریں شیئر تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES Image caption عورتوں کے ساتھ ہونے والی بہت سی زیادتیوں کی طرح گھریلو تشدد بھی ایک طرح کا کلنک کا ٹیکہ ہے جسے دوسروں سے چھپا کر رکھا جاتا ہے گھریلو تشدد پاکستان میں ایک ایسا موضوع ہے جس پر بات کرنا آسان نہیں۔ جب بھی گھر کی چاردیواری میں خواتین پر تشدد کی بات ہوتی ہے تو معاشرے میں ہاہا کار مچ جاتی ہے۔ ہر شخص اپنے طور پر اُٹھ کر عورت سے طرح طرح کے سوال پوچھتا ہے؟ کبھی اُس سے پوچھا جاتا ہے کہ تم نے یہ پہلے رپورٹ کیوں نہیں کیا؟ کبھی اُس سے پوچھا جاتا ہے کہ ثبوت دکھاؤ کہ کیا تم پر واقعی تشدد…
Social Plugin