میانوالی میں باپ اور بیٹے نے غیر شادی شدہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ حاملہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ شادیہ میں ایک خاتون نے اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ علاقہ کے ایک جاگیردار الحاج عباس کے گھر پر کام کرتی تھیں جہاں عباس اور اس کے بیٹے نے اسے زیادتی کا نشانہ بن اڈالا۔ چوبیس سالہ متاثرہ لڑکی رضیہ کے مطابق دونوں باپ بیٹا اسے گزشتہ آٹھ ماہ سے ہراساں کر رہے تھے اور دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو جان سے مار دیں گے۔
رضیہ کے حاملہ ہونے پر بات کھل گئی ہے اور اس کے گھر والے اس صدمے سے نڈھال ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن جی این این کے مطابق رضیہ نامی یہ خاتون پینتیس سو روپے تنخواہ پر الحاج عباس کے گھر مین کام کررہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔