یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں جنگل کی آگ سے اٹھنے والے تیز دھویں اور وہاں موجود بند چیرنوبل جوہری پلانٹ کے پاس لگنے والی آگ سے دھوئیں کی چادر پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے کیئف دنیا کی خراب ترین فضائی آلودگی والے شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے سوئٹزرلینڈ کے ادارے آئی کیو ایئر رپورٹس کا کہنا ہے کہ کیئف کی آلودگی اب چین کے مختلف شہروں کی آلودگی کے برابر ہے۔ بہر حال کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیئف کے زیادہ تر رہائشی گھروں تک محدود ہیں۔ یوکرین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریڈیشن کی سطح معمول پر ہے اور …
تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES ایران کی عدلیہ کے مطابق گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی طیارے کو مار گرانے کے جرم میں کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔ منگل کو سرکاری ترجمان غلام حسین اسماعیل نے بتایا کہ ان افراد کو یوکرینی طیارے کو گرانے کے حوالے سے تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ…
Social Plugin