ژوب : غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل


بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی واقعات میں ایک بارپھر اضافہ ہوگیا ہے ۔
 نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے گل کچھ میں مسلح افراد نے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا ۔
علاقائی زرائع کے مطابق قتل کا یہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے ۔
واضح رہے کہ  نصیرآباد ، جعفر آباد اور اردگرد کے علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات اب روز کے معمول بن چکے ہیں ، تاہم ان کی روک تھام کےلئے اب تک کوئی بھی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں ۔