ہمارے آرام، سونے، سیکس کرنے اور دربار سجانے کی جگہ: ’بستر‘ سے جڑے 13 حقائق

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionکیا آپ کے ذہن میں آپ کا کوئی آئیڈیل بستر ہے؟

ایک طویل سفر کے بعد اپنے بستر پر آرام کرنے سے زیادہ مزا اور کہیں نہیں آسکتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم سوتے ہیں، مطالعہ کرتے ہیں مباشرت کرتے ہیں اور کبھی کبھار کچھ کھانا بھی تناول کرتے ہیں۔ یہ جگہ آپ کے سماجی مقام کا بھی تعین کرتی ہے۔ اور بعض اوقات یہ آپ کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہوتی ہے۔ اور ہم میں سے کئی ایک جب بڑے ہوتے ہیں یا اپنے نئے گھر میں منتقل ہوتے ہیں تو سب سے پہلے ایک پلنگ خریدتے ہیں۔ 

اس لیے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ پلنگ کا تصور کہاں سے آیا ہے؟ اور کیا یہ بظاہر ایک عام سی شے ہماری زندگی کے اتار چڑھاؤ کو بیان کرسکتی ہے؟

بی بی سی کی ’اوریجنل‘ سیریز کے سلسلے میں اس بات کو سمجھنے کے لیے کہ بستر کس طرح ہماری زندگیوں کا تعین کرتا ہے، ہماری جنسی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور ہمارے سماجی رویوں میں تبدیلی لاتا ہے، نامہ نگار کیٹی برینڈ نے ماہرِ اعصابی نظام پروفیسر رسل فوسٹر، تاریخ دان گریگ جینر اور جدید دور کی تاریخ کی ماہر پروفیسر ساشا ہینڈلی سے بات چیت کی اور ایسے 13 حقائق جمع کیے جو ہمارے پلنگ، بستر اور ہماری جنسی، سماجی اور سیاسی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں یا اس کا مظہر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’نیند کے مقبول نسخے آپ کی صحت متاثر کر رہے ہیں‘

دن کی روشنی اور رات کی نیند میں کیا تعلق ہے؟ 

انسان کو ایک دن میں کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟

لائن

1- گدّوں کا استعمال 77 ہزار برس سے کیا جا رہا ہے

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionغاروں میں زمین پر سونا آرام دہ نہیں ہوتا تھا اس لیے انسانوں نے اپنے ہاتھوں سے نرم گدّے تیار کیے

زمین پر سونے کے متبادل کے طور پر گدّوں کے استعمال کے ثبوت 77 ہزار برس پرانے عرصے یعنی پتھر کے زمانے سے ملتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے غاروں میں لوگ گدّوں پر سوتے تھے جنھیں وہ خود تیار کرتے تھے۔

غار آرام دہ نہیں ہوتے تھے۔ مزید یہ کہ زمین سے ذرا بلند سطح پر سونے کی جگہ بنانے سے وہ زمین پر رینگنے والے کیڑے مکڑوں سے بھی محفوظ رہتے تھے۔ پروفیسر گریگ جینر کہتے ہیں چونکہ یہ لوگ اپنا کھانا بھی وہیں بیٹھ کر کھاتے تھے اس لیے ان کے بستر بھی کچھ چکنے سے محسوس ہونے لگتے تھے اس لیے وہ انھی پر آگ بھی جلا لیا کرتے تھے۔

2- قدیم ترین بستر پتھروں کے ڈھیر پر بنائے جاتے تھے

سکارابرے کا ایک گھرتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES

پروفیسر جینر کہتے ہیں کہ آج کل کے جدید ترکی میں چتل ہویوُک کے مقام پر دس ہزار برس پہلے پتھروں کے جدید دور میں پتھروں کے ایک ڈھیر پر زمین سے اونچا بنایا گیا پہلا بستر ملا ہے۔ 

اسی طرح شمالی سکاٹ لینڈ میں جزائر کے سلسلے اورکنی کے ایک قصبے سکارا برے میں بھی چھ ہزار برس پرانے پتھروں کے ڈھیر پر بنے بستر ملے ہیں۔

پروفیسر جینر کے مطابق، اس دور کے باشندے پتھروں کی سلوں کی ایک تہہ بناتے تھے پھر اس پر ایک اور پھر سب سے اوپر ایک گدّہ بچھاتے تھے جس پر وہ سوتے تھے۔ 

اس طرح بلند کیے ہوئے پتھروں کے ڈھیر پر بنائے گئے یہ پلیٹ فارم انسانی تاریح کے قدیم ترین پلنگ تھے۔

3- قدیم مصریوں کے پلنگوں کے پایوں پر کشیدہ کاری ہوتی تھی

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionقدیم مصر کے امراء نے اپنے بستروں کے نیچے پائے یا ٹانگیں لگانا شروع کیے

پروفیسر جینر کہتے ہیں کہ قدیم مصر کے امراء نے اپنے بستروں کو ایک پلنگ کی صورت دی اور اس میں پائے لگائے۔ عموماً لکڑی کے بنائے گئے ان پاؤں پر بہت ہی خوبصورت طرز کی کندہ کاری کی جاتی تھی، نچلے حصے میں کسی جانور کے پاؤں کی شکل ہوتی تھی۔

لیکن آج کل کے جدید پلنگوں کے برعکس، قدیم دور کے پلنگ ہموار سطح کے نہیں ہوتے تھے۔ اس کے بجائے یہ درمیان میں ذرا سے گہرے ہوتے تھے یا سرہانے کی جانب جھکے ہوئے ہوتے تھے۔ 

’اس کا مطلب یہ ہے کہ ان پلنگوں کی جانب پاؤں رکھنے کی بھی جگہ بنائی جاتی تھی تاکہ سوتے ہوئے نیچے سرک نہ جائے یا گر نہ پڑے۔‘

4- مشرق میں اونچے پلنگ کا مطلب اعلیٰ سماجی حیثیت نہیں

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionجاپان میں اب بھی کسی کی سماجی حیثیت کچھ بھی ہو وہ اپنا بستر فرش پر ہی لگاتے ہیں

مغرب میں اور چین میں بھی فرش سے بلند پلنگوں یا بستروں کا مطلب یہ لیا جاتا تھا کہ آپ کی سماجی حیثیت بھی کافی بلند ہے۔ 

لیکن بعض خطوں میں اس کے برعکس تھا۔ جاپان میں روایتی قسم کے تتامی گدّے، جو آج بھی مقبول ہیں، فرش سے بہت ہی کم اونچے ہوتے ہیں۔

اور قزاقستان کے کچھ علاقوں میں ’فرش پر بچھانے اور پھر انھیں تہہ کیے جانے والے گدوں پر سونے کا رواج اب بھی ایک معمول ہے۔‘ ان گدّوں کو ’توشک‘ کہا جاتا ہے۔ پروفیسر گریک جینر کے مطابق، اُسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ رواتی طور پر خانہ بدوشی کی زندگی بسر کرتے تھے اور انھیں اپنے بستروں کو اپنے ساتھ لے کر چلنا پڑتا تھا، یہ روایت آج تک برقرار ہے۔

5- رومن اور یونانی لوگ اپنے بستروں پر کھانا بھی کھاتے تھے

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionرومن اور یونانی اپنے بستروں پر کھانا بھی کھاتے تھے۔

رومن اور یونانی تہذیبوں میں بستروں کے مختلف قسم کے استعمال ہوتے تھے۔ ان پر سویا جاتا تھا، لیکن ان کو کھانا کھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

لوگ ان بستروں پر ٹیک لگا کر بیٹھ جاتے تھے۔ جب ان کا دل چاہتا تو سامنے رکھی میز سے وہ کھانے کی کوئی شہ مثلاً انگور کے خوشے یا کسی خوراک کا ایک نوالہ اٹھا لیتے۔

لہٰذا آئندہ اب آپ کا دل بستر پر بیٹھے ہوئے کھانا کھانے کو چاہے تو برا محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ صرف روم کے امیر امراء کی نقل کر رہے ہوں گے۔

مزید پڑھیے

نیند کی کمی سے زیادہ بھوک کیوں لگتی ہے

'نیند سے اہم باتیں یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے'

نیند کی کمی سے دماغ کیسے متاثر ہوتا ہے؟

لائن

6- قرونِ وسطیٰ کے بڑے بڑے پلنگ تو خاندان سمیت مہمانوں کے لیے بھی جگہ رکھتے تھے

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionقرونِ وسطیٰ کے یورپ میں امراء کے بہت ہی بڑے بڑے پلنگ ہوا کرتے تھے۔

قرونِ وسطیٰ کے یورپ میں عوام کی اکثریت غربت میں رہتی تھی اور وہ اس وقت بھی گھاس پھوس کے بنے گدّوں پر سوتے تھے۔ لیکن اسی یورپ میں امراء نے اپنے لیے بڑے بڑے شاہانے طرز کے پلنگ بنانے شروع کردیے۔

پروفیسر گریک جینر کہتے ہیں کہ وہ تو بہت ہی بڑا پلنگ ہوتا تھا جس کی سب سے بڑی مثال برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ اول کا شاہانہ پلنگ تھا۔ 

یہ پلنگ ’اتنے وسیع ہوا کرتے تھے کہ شاید اس میں آپ فٹ بال کی پوری ٹیم کو سلا سکتے تھے۔‘

’اگرچہ یہ بہت ہی مضبوط ہوتے تھے لیکن ان کو الگ کرنے کے لیے تیار کیا جاتا تاکہ اگر انھیں کہیں اور لے جانا پڑے تو اس کے حصے با آسانی جدا کیا جا سکے۔ اور امرا جب دیہات میں اپنی جاگیروں پر جائیں تو ان پلنگوں کو اپنے ہمراہ لے جائیں۔

7- ’کس کے سونا‘ سے مراد یہ ہوتی تھی کہ آپ کا پلنگ کیسا بنا ہوا ہے

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionانڈیا جیسے ملک میں پلاسٹک کے بان سے جو پلنگ بنایا جاتا ہے اُسی چارپائی کہا جاتا ہے

اس قسم کے پرانے پلنگوں کا ڈھانچہ عموماً لکڑی سے بنایا جاتا تھا۔ پروفیسر گریک کے مطابق ’ان کے درمیان میں کھیتوں کے بھوسے سے تیار کیا گیا بان استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ بان کی رسی ڈھیلی ہو جاتی تھی اور پھر اسے کسا جاتا تھا تاکہ رات کو آرام دہ نیند آسکے۔ اور یہیں سے یہ محاورہ 'کس کے سونا' بنا۔'

8- پلنگ کے ارد گرد چار ستون سے سماجی حیثیت ظاہر کی جاتی ہے

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionچار ستونوں والا پلنگ سماجی حیثیت دکھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

چودھویں اور پندھرویں صدی میں چار ستونوں والے پلنگ کے رواج کی ابتدا ہوئی۔

ان بستروں کے اوپر ایک چھتری بنی ہوتی ہے۔ گریک کہتے ہیں کہ اس کا اس زمانے میں اٹلی میں بہت رواج تھا۔ اس کے ستونوں پر شفاف قسم کے پردے ٹنگے ہوتے تھے، بہت سارے تکیے رکھے ہوتے تھے جن کی وجہ سے یہ ایک تماشگاہ کا منظر پیش کرتا تھا۔ 

یہ خوبصورت پلنگ اس کے مالک کی مالی حیثیت کو ظاہر کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہوتا تھا اور وہ اس لیے نہیں کہ اس پلنگ کو سجانے کے لیے نوکروں کی ایک فوج درکار تھی۔

9- پلنگ سیاسی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہوتے تھے

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionسویڈن کے محل ڈورٹنگوم کا یہ کوئی معمولی نوعیت کا بستر نہیں ہے

پروفیسر ساشا ہینڈلی کہتی ہیں کہ 15ویں اور 16ویں صدی کے ادوار شاہی پلنگوں کے زمانے کہے جاسکتے ہیں۔ پروفیسر ساشا جدید تاریخ کے شروع کے دور اور اس زمانے کی نیند پر گہری نظر رکھتی ہیں جو کہ پندھرویں صدی سے لے کر اٹھارویں صدی تک محیط ہے۔ 

پروفیسر ساشا کہتی ہیں کہ اس دور کے دو یورپی بادشاہوں نے درباروں میں مخصوص شان و شوکت والی شاہی ثقافت کو فروغ دیا، ایک تو فرانس کے لوئی چہاردھم نے ورسائے میں، اور دوسرے انگلینڈ کے چارلز دوئم تھے جنھوں نے سترویں صدی کے آخر میں اس ثقافت کی سرپرستی کی۔

اس زمانے کی بروق کہلانے والی طمطراق سیاسی ثقافت کی بنیاد اس فلسفے پر قائم ہوئی تھی کہ بادشاہ کو خدا نے حقِ حکمرانی عطا کیا ہے یعنی وہ ظلِّ الٰہی ہے۔ اسی سے یہ نظریہ بنا کہ ریاست کی تمام طاقت کا مظہر بادشاہ ہے۔ لہٰذا یہ تصور ابھرا کہ آپ جتنے بادشاہ یا ملکہ یا اس سے منسوب اشیاء یا ان کے حواریوں کے قریب ہیں آپ خدا کی نظر میں اتنے ہی مقرب اور منظورِ نظر ہیں۔

ساشا کے مطابق، ’ان کے لیے پلنگ سیاسی زندگی کا مرکز ہے، وہ اُسے ایک ایسے سٹیج کی طرح استعمال کریں گے جس پر یا جس کے ارد گرد، تمام رسومات و آداب بجا لائے جائیں گے اور جہاں یہ بھی ظاہر ہوگا کہ بادشاہ یا ملکہ کس ملک کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

ورسائے میں پسندیدہ ریاستوں کے حکمرانوں کو بادشاہ کی رہائش کے اُس حصے تک آنے کی دعوت دی جاتی تھی جہاں وہ نیند کے بعد جاگتا تھا اور جہاں وہ اپنا لباس بدلا کرتا تھا۔

10- بد شگونی دور کرنے کے لیے بچوں کے جھولوں پر چاقو لٹکانا

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionشمالی امریکہ کے قدیم باشندوں میں بچوں کے جھولوں پر بدشگونی یا نظرِ بد سے بچانے کے لیے کوئی پر یا کوئی اور شہ ٹانگ دی جاتی تھی۔ آج کل ایسی ٹوٹکے دنیا کے کئی حصوں میں بہت مقبول ہورہے ہیں۔

مسیحیوں کا ماننا تھا کہ جب وہ سو رہے ہوتے ہیں تو ان پر کسی شیطانی طاقت کا حملہ ہوسکتا ہے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ رات کی سیاہی میں شیطانی طاقتیں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔

انجیل میں ایسے کئی واقعات کا ذکر ہے کہ لوگوں کو رات میں سوتے ہوئے قتل کردیا گیا۔ اس کے نتیجے میں سونے سے پہلے کی کئی رسومات نے جنم لیا۔

رات کے وقت سونے سے پہلے کی دعا کے علاوہ جو کہ اس زمانے میں ایک معمول تھی، لوگ کوئی نہ کوئی تعویذ یا قیمتی پتھر کا بنا زیور اپنے پاس رکھتے تھے کیونکہ وہ سوچتے تھے کہ اِس سے ان کی زندگی محفوظ ہو جائے گی۔

کچھ لوگ بھیڑیے کے دانت کو دھاگے سے باندھ کر گلے میں پہنتے تھے اور نقصانات سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی بچوں کے جھولوں پر چاقو ٹانگ دیا کرتے تھے۔

دھات کو کسی بھی مافوق الفطری خطرے کا توڑ سمجھا جاتا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیے

اچھی نیند کے چھ نسخے

انسان کو ایک دن میں کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟

’ادھوری نیند دفتر میں لڑائی اور خراب رویے کا سبب‘

لائن

11- بہترین پلنگوں کو خاندانی ورثہ کے طور پر چھوڑا جاتا تھا

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionانگریزی ادب کے معروف ڈرامہ نگار ولیم شیکسپئیر نے اپنے دوسرے بہترین پلنگ کو اپنی بیوی کے لیے ترکے کے طور چھوڑا تھا۔

جدید دور کے اوائل میں، لوگ اپنے پلنگوں اور بستروں پر ناقابلِ یقین حد تک رقم اور دیگر وسائل خرچ کرتے تھے۔

انگریزی ادب کے معروف ڈرامہ نگار ولیم شیکسپئیر نے اپنی وصیت میں اپنے دوسرے بہترین پلنگ کو اپنی بیوی کے لیے ترکے کے طور چھوڑا تھا۔

شاید یآپ کے تصور سے بھی زیادہ یہ ترکہ قیمتی ہو۔ اس وقت ایک پلنگ کو اگلی نسل کے لیے ترکے کے طور پر چھوڑنا اپنی بیوی کے لیے چھوڑنے سے زیادہ اہم سمجھا جاتا تھا۔

اور اگر آپ کسی ’زبرست قسم کے پلنگ‘ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اسے گھر کے کسی کمرے میں نمایاں جگہ پر رکھا جاتا تھا جو عموماً گھر کی نچلی منزل پر ہوتا تھا۔

اس بات کا انحصار آپ کی سماجی حیثیت پر ہوتا تھا کہ آپ کے بستر پر گدّے کی ایک تہہ ہوگی یا اس پر چھ تہیں ہوں گیں۔ اور پھر ان پر غلاف، بستر کی چادریں وغیرہ اس پلنگ کی مالیت کا تیسرا حصہ بنیں گے۔

شاید کوئی اس قسم کے مہنگے پلنگ جیسے ترکے کی نمائش کا موقعہ ضائع نہ کرے اور اسی کے ذریعے گھر میں آنے والوں کو اپنی حیثیت کا تعارف بھی کرایا جاتا تھا کہ صاحبِ خانہ کتنے شاندار انداز میں اپنے بستر پر رات کو سوتا ہے۔

12- ملکہ وکٹوریہ کے زمانے میں لوہے کے پلنگوں کو بیماریوں سے مزاحمت کے لیے متعارف کرایا گیا

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionلوہے کے پلنگوں کو بیماریوں سے بچنے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

انیسویں صدی تک یورپ اور ان کے زیرِ نگیں نو آبادیوں میں لکڑی کے پلنگ استعمال ہوتے تھے۔

سنہ 1860 کے لگ بھگ لوگوں کو جراثیم کے وجود اور ان سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے آگاہی ہوئی۔ لکڑی کے بنے پلنگوں جن میں کھٹمل، جوئیں اور دیگر کیڑے مکوڑے ہوا کرتے تھے، ان کو لوہے کے بنے پلنگوں سے بدل دیا گیا۔

لوہے کے بنے نئے پلنگوں کو صاف رکھنا زیادہ آسان سمجھا جاتا تھا۔

پھر اسی دوران گدّوں کی نوعیت میں بھی ایک تبدیلی آئی، انھیں نرم اور ہموار رکھنے کے لیے ان کے اندر لوہے کا جال یا لوہے کے سپرنگ رکھے جانے لگے۔

13-وکٹورین دور ہی میں بچوں کے کمرے بنانے کا رواج شروع ہوا

بستر سماج مباشرت سیکس سیاست دربارتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionبرطانیہ میں انیسویں صدی میں والدین نے یہ سوچنا شروع کیا کہ بچوں کے سونا کا الگ سے کمرہ ہونا چاہئیے۔

تاریخی طور پر ایک خاندان اکھٹا ایک ہی کمرے میں اور ایک ہی بڑے پلنگ پر سوتا تھا۔

لیکن برطانیہ میں وکٹورین زمانے میں یعنی انیسویں صدی میں لوگوں نے اس خیال پر غور کرنا شروع کردیا کہ گھر کے افراد الگ الگ کمروں میں سویا کریں۔

اس زمانے کے صحتِ عامہ کے ماہرین نے لکھا کہ بچوں کو والدین سے الگ علحیدہ کمروں میں سُلانا چاہئیے تاکہ بڑے لوگ بچوں کے معصومانہ بچپن یا نوجوانی کی توانائی کو مسل نہ دیں۔