پنجاب کے ضلع خوشاب کے ہیڈ کوارٹر جوہر آباد میں ایک خواجہ سرا کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
صحافی عثمان منظور نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں خواجہ سراﺅں کو اپنی کہانی سناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خواجہ سراﺅں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے، ایک میراثی نے ان کے ایک خواجہ سرا کو جوہر آباد میں فنکشن کیلئے بلایا اور کچھ لوگوں کے حوالے کردیا۔
متاثرہ خواجہ سرا کو 5 لوگوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔ مبینہ ملزمان کی جانب سے متاثرہ خواجہ سرا کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔