برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دنیا بھر کی 100 متاثر کن خواتین ’بی بی سی 100‘ کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کی سماجی کارکن جلیلہ حیدر بھی شامل ہیں۔
اس بار فہرست میں کھیل، صحافت، شوبز، قانون، فن تعمیرات اور سیاست کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً دنیا کے ہر خطے کے ممالک کی 100 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔
بی بی سی کی جانب سو خواتین کی فہرست کے اجراء کے ساتھ ایک سوال بھی پوچھا ہے کہ اگر دنیا کے معاملات خواتین کے ہاتھوں میں ہوتے تو مستقبل کیسا ہوتا؟
بی بی سی کی جانب سے یہ فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے اس بار فہرست میں کھیل، صحافت، شوبز، قانون، فن تعمیرات اور سیاست کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً دنیا کے ہر خطے سے 100 خواتین کو شامل کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون کا تعلق پاکستان سے بھی ہے۔
رواں برس یہ اعزاز وکیل و سماجی رہنما جلیلہ حیدر کے حصے میں آیا ہے جو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔
خیال رہے کہ جلیلہ حیدر کو ہزارہ کمیونٹی کی پہلی خاتون وکیل بھی مانا جاتا ہے وہ نہ صرف وکیل بلکہ انسانی حقوق کی علمبردار بھی ہیں اور نامور برطانوی چینل کےلیے ویڈیو بلاگ بھی کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے خواتین کوچھ مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں 19، 19 خواتین کو ’شناخت اور قیادت ‘کی کیٹگری میں رکھاگیا ہے جبکہ باقی خواتین کو ارتھ کیٹگری میں 14، معلومات میں 18، تخلیق میں 17 جبکہ کھیل کی کیٹگری میں 13 خواتین کو رکھا گیا ہے۔
سو متاثر کن خواتین میں سب سے زیادہ خواتین کا تعلق امریکا سے ہے جن کی تعداد 144 ہے دیگر ممالک سے زیادہ سے زیادہ خواتین 9 لی گئی ہے جبکہ سعودی عرب، افغانستان اور بنگلا دیش کی ایک ایک خاتون اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ہیں۔
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔