پاکستان میں شادی شدہ جوڑوں اور گرل فرینڈ بوائے فرینڈز کی جانب سے couple swapping کے نام سے ایک نیا ٹرینڈ زور پکڑ رہا تھا جس کے تحت منعقد کی جانے والی پارٹی میں کئی جوڑے شرکت کرتے ہیں اور اپنے اپنے ساتھی عارضی طور پر کچھ وقت کے لیے تبدیل کرلیتے ہیں، اس سرگرمی میں لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر کراچی کے ایک رہائشی نے اس ٹرینڈ سے فائدہ اُٹھانے اور کچھ پیسے کمانے کا منصوبہ بنایا جس کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر ایک ایونٹ بنایا گیا، منصوبہ بندی کرنے والے شخص نے اس ایونٹ کو Dirty Night (couple swapping) کا نام دیا۔ ملزم کی جانب سے 3 نومبر کو ایک پارٹی منعقد کی جانی تھی جس میں ڈی جیز کو شرکت کرنا تھی اور کمروں کی بکنگ بھی کروائی جانی تھی۔
اس پارٹی کی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے شرکت کرنے کے خواہشمند جوڑوں کو کئی دن قبل ریزرویشن کروانا تھی جس کے لیے ہر جوڑے کو 25000 روپے ادا کرنا تھے،اس منصوبہ بندی کے پیچھے موجود شخص کی شناخت مبینہ طور پر ارسلان قمر کے نام سے ہوئی ہے، اور بظاہر شہر کی انتظامیہ نے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس تقریب کی منصوبہ بندی کرنے والے شہری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس شخص کو دو وجوہات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ، ایک وجہ تو یہ کہ مذکورہ شخص نے اس غیرقانونی سرگرمی کی جانب لوگوں کو مائل کیا اور دوسرا یہ کہ جعلی ایونٹ بنا کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملزم نے جعلی ایونٹس بنا کر لوگوں سے رقم بٹورنے کا بھی اعتراف کیا۔
ایس پی کلفٹن سہائی عزیز نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن فیز 4 خیبر ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرغیراخلاقی سرگرمیوں کی تشہیرکرنے والے ملزم ارسلان قمر کو گرفتارکرلیا ہے ، ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کیے کہ فیس بک پرغیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق ایک پیج بنا رکھا تھا اوراس پیج کے تحت 3 نومبر کو ایک پارٹی منعقد کی جانی تھی جس میں ڈی جیز کو شرکت کرنا تھی اور کمروں کی بکنگ بھی کروائی جانی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اصل میں کوئی پارٹی ہونی ہی نہیں تھی ملزم نے بس لوگوں سے رقم بٹور کر فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔