پاکستانی فلموں کی سابق اداکارہ نور بخاری نے پانچویں شادی کی خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا ان کا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا۔ کیا ان کے پاس کہنے کو کچھ اور نہیں ہے۔ میں نے دو برس قبل شو بزنس چھوڑ دیا تھا اور اس کی وجہ یہی تھی کہ میں احمقانہ خبروں میں نہیں آنا چاہتی تھی۔ تاہم اپنے انسٹا گرام پیغام میں انہوں نے شادی کی اطلاعات کی دو ٹوک تردید نہیں کی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد اخبارات میں اداکارہ نور بخاری کی ایک اور شادی کی خبریں شائع کا انکشاف ہوا ہے، وہ ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہیں اور ان کی مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نامور فلمسٹار نور بخاری نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کر لی ہے اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور مارچ تک وہیں قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
فلمسٹار نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں. نور کے لاہور میں موجود قریبی ذرائع نے اس خبرکی باقاعدہ تصدیق تو نہیں کی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور دوستوں کو اس کے بارے میں آگاہ نہیں کرتیں. تاہم ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نور نے جس سے شادی کی ہے وہ معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ نور بخاری شادی کے لیے نہیں مان رہی تھیں تو انہیں اس بات کا یقین دلایا گیا کہ اس شادی کو خفیہ رکھا جائے گا جس کے بعد نور کی جانب سے پانچویں شادی کی حامی بھری گئی۔
یاد رہے کہ نور بخاری نے ولی حامد خان سے چوتھی شادی کا اعتراف بھی شادی کے 2 سال بعد کیا تھا ۔ اس سے قبل انہوں نے 2008 میں وکرم نامی شخص سے دبئی میں شادی کی تھی۔ بعد ازاں ہدایت کار فاروق مینگل سے دوسری شادی کی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور صرف 4 ماہ میں ہی نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ محترمہ نور بخاری نے تیسری شادی وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری سے کی تھی۔ یہ شادی بھی کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔
خیال رہے کہ ولی حامد سے علیحدگی کے بعد نور بخاری نے نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے بعد مذہبی زندگی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کافی عمرے بھی ادا کیے اور اس کے بعد اپنی بیٹی کو لے کر لندن منتقل ہو گئیں تھی.