سال 2020 میں لایا واٹس ایپ 5 نئے فیچرز


سال 2020 میں لایا واٹس ایپ 5 نئے فیچرز جس سے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان اور دلکش ہو جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق 2020 میں واٹس ایپ میں نئے فیچر کا امکان ہے جو واٹس کے استعمال کو پہلے سے مزید آسان اور دلکش بنا دے گا۔

2020 کے دوران واٹس ایپ کی جن اپ ڈیٹس کا امکان ہے ان میں پانچ سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

2020 میں واٹس ایپ کے فیچر میں ڈارک موڈ کی سہولت کا امکان ہے اس سے قبل یہ سہولت فیس بک، انسٹاگرام اور جی میل میں فراہم کی گئی ہے۔

یاد رہے واٹس ایپ ڈارک موڈ متعارف کرانے سے پہلے چند اپ ڈیٹس پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے یہ سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے کے صارف کے طے کیے گئے وقت کے مطابق کوئی بھی پیغام خود ہی ڈلیٹ ہو جائے گا۔

یہ فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ ایپ کے ایک ورژن میں سامنے آیا تھا تاہم ایک ویب سائیٹ کے مطابق یہ ابھی تک ہر کسی کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔

میسج ڈیلیٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ڈلیٹ ہونے کے بعد اس کا کوئی نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا یعنی ہر جگہ سے ڈلیٹ ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ میں اشتہارات کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے

2019 میں فیس بک نے کہا تھا کہ وہ 2020 تک واٹس ایپ میں اشتہارات کا آغاز کریں گے، آغاز میں یہ صرف اسٹیٹس پوسٹس میں نمودار ہوں گے تاہم بعد ازاں پوری سکرین پر مشتمل اشتہارات بھی شامل کر دیے جائیں گے۔

واٹس ایپ کی یہ تمام تر سہولیات ونڈوز اسمارٹ فونز پر نہیں چلے گی اور مختلف قسم کے اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر بھی یہ سہولت میسر نہیں ہو گی۔

31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے

2020 میں واٹس ایپ میں سب سے اہم فیچر یہ ہے کہ  صارف یہ معلوم کر سکے گا کہ کوئی تصویر اصل میں کہاں سے بھیجی گئی ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ دنیا بھر کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں شامل ہے جسے استعمال کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے بڑھ چکی ہے۔