متنازع ویڈیوز سکینڈل: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایجنسیوں نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا


وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ایجنسیوں نے حریم شاہ کی خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن 24 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے بعد ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تحقیقات کا آغاز وزراء سمیت دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اور آڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز بہت ہی کم وقت میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والے 2 لڑکیوں (حریم شاہ اور صندل خٹک) کو دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔ سیاست میں موضوع بحث رہنے والی ٹک ٹاک گرلز کو دبئی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریم شاہ اور صںدل خٹک کو ناپسندیدہ سرگرمیوں کے باعث دبئی سے پاکستان ڈی پورٹ کردیا تھا
بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکیاں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا کہ حال ہی میں دبئی کی مشہور عرب شخصیات کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر ور ویڈیوز بھی ڈی پورٹ کرنے کی وجہ میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر وزراء کی حریم شاہ اور صندل خٹک کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں۔
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔