ملتان ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام کیا کہنا ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کو ڈی پورٹ نہیں کیا گیا بلکہ وہ تو معمول کے مطابق ایک نجی ایئرلائن پر سفر کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ پر اتری تھیں۔
ملتان انٹرنیشل ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو اکثر ملتان ایئرپورٹ سے سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ہر مرتبہ کی طرح دونوں معمول کے مطابق ایک نجی ایئرلائن سے سفر کرتی ہوئی واپس لوٹی ہیں۔ امیگریشن حکام کی جانب سے ایسی تمام خبروں کو افواہیں قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خبریں آئی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا دونو ں ٹک ٹاک گرلز کو دبئی میں نامناسب حرکتوں کی وجہ سے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملتان ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ دونوں لڑکیا ں ایک نجی ایئرلائن پر سفر کرتی ہوئی ملتان ایئرپورٹ پر اتری تھیں
کچھ دن قبل حریم شاہ کے کینیڈا جانے اور وہاں کی شہریت لینے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں، لیکن کل ان کی واپسی کی خبروں نے اس بات کی تردید کر دی اور آج امیگریشن حکام کی جانب سے کل والی خبروں کو بھی افواہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں اکژ ملتان ایئرپورٹ سے سفر کرتی تھیں اور معمول کے مطابق دو دن قبل دونوں ایک نجی ایئرلائن پر سفر کرتی ہوئی پاکستان واپس آئی ہیں۔
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔