ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی پاکستان تحریک انصاف کے علما ونگ کے سربراہ اور قندیل بلوچ فیم رہنما مفتی قوی کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ یہ معلومات بھی گردش کر رہی ہیں کہ ”مفتی قوی اور حریم شاہ کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس دوران یہ تصویر بنائی گئی تھی۔
مفتی قوی کے ساتھ حریم شاہ کی تصویر کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم مفتی عبدالقوی نے موقف اپنایا ہے کہ ان کی اور حریم شاہ کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، جہاں حریم شاہ کی طرف سے سیلفی لینے کا کہا گیا جس پر انہوں نے اجازت دے دی، اس کے علاوہ انکا حریم شاہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ ”حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ اسلام آباد میں واپسی کر دی ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مفتی قوی کی ماضی میں مقتول قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھین جس کے بعد قندیل بلوچ قتل کر دی گئیں۔ اس مقدمے میں مفتی قوی کو بری کر دیا گیا تھا۔