کثرت ازواج کے حوالے سے قدیم راجے مہاراجے شہرت رکھتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ آج کے دور میں بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جنہوں نے ہزاروں خواتین کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ اب کیوبا کے سابق وزیراعظم فیدل کاسترو ہی کو دیکھ لیں، جنہوں نے اپنی زندگی میں 35 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فیدل کاسترو کی موت 90 سال کی عمر میں ہوئی اور ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ 40 سال سے زائد عرصے تک روزانہ دو خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے رہے۔ یہ دعویٰ ان کے ساتھ کام کرنے والے کیوبا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کیا ہے۔ اس نے بتایا تھا کہ وہ لنچ کے بعد اور رات کو ایک ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے تھے۔
معروف اداکارہ کلوئے کارڈیشن کے سابق شوہر لیمار اوڈم نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ وہ اب تک دو ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر چکے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ”مجھے اتنا یاد ہے کہ مجھ پر اوائل عمری سے ہی خواتین سے جنسی تعلق قائم کرنے کا جنون سوار ہے۔ میرے لیے کسی خاتون کے ساتھ تعلق قائم کرنا کوئی بڑی بات نہیں لیکن زیادہ تر خواتین کو میں اس کے عوض پیسے دیتا ہوں۔‘
اسی طرح باسکٹ بال پلیئر ولٹ چیمبرلین نے اپنی کتاب میں 20 ہزار خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کر رکھا ہے۔ معروف اداکار چارلی شین 5 ہزار خواتین کے ساتھ تعلق کا اعتراف کر چکے ہیں۔