اداکارہ نرگس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیوٹی سیلونز سے وابستہ خواتین کی مالی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے حکومت سے فنڈز دینے کی اپیل کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ اس کاروبار سے وابستہ 80 فیصد بیوٹی سیلونز کی لڑکیاں بے روزگار ہوگئی ہیں، کئی لڑکیوں نے گھروں میں بیوٹی سروسز دینی شروع کردی جو سراسر غلط ہے۔ نرگس نے حکومت سے اپیل کی کہ بے روزگار لڑکیوں کیلئے فنڈز دیے جائیں۔ ایسے ایس او پیز بنا دئیے جائیں جو بیوٹی سیلونز کیلئے بھی فائدہ مند ہوں۔
نرگس نے کہا کہ بہت سے گھر بیوٹی سیلونز کی کمائی پر چل رہے ہیں۔ قواعد و ضوابط کے تحت بیوٹی سیلونز کے اوقات مقرر کئے جائیں۔