دنیا کا کوئی بھی ملک ہو یا شہر، ہر جگہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے بعد اب دیواروں پر بنے خوبصورت اور رنگ برنگے خاکوں کی مدد سے بھی لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
1 آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں سڑک سے گزرنے والوں کے لیے جگہ جگہ رنگ برنگے خاکوں سے کرونا وائرس سے آگاہی کا کام لیا جارہا ہے۔ ملک میں تعلیمی ادارے بند ہیں، اجتماعی تقاریب پر پابندی عائد ہے جب کہ ہر جگہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے پر روز دیا جا رہا ہے۔
2 دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
3 سوڈان میں کرونا وائرس سے آگاہی مہم میں ماسک پہننے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دیوار پر پینٹنگ کا سہارا لے کر لوگوں کو گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔
4 مغربی جرمنی میں نرسوں کو سپر ویمن کہا جانے لگا ہے۔ نرسیں فرنٹ لائن پر کرونا سے نمٹنے کے لیے جاری جنگ میں دن رات مصروفِ عمل ہیں۔
5 امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں سڑکوں پر بنائے گئے خاکوں میں دو فوجیوں کو ہینڈ سینیٹائزر، ویکیوم کلینر اور ٹوائلٹ پیپر اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
6 چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ میں کرونا وائرس کے سبب تمام سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں۔ وہاں کی دیواروں پر بھی کرونا سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کا پیغام دیا جارہا ہے۔
7 لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تھرمل پاور پلانٹ کے قریب اور شہر کی تمام اہم جگہوں پر خاکے بنائے گئے ہیں۔
8 فلسطینی آرٹسٹ کا جنوبی غزہ کی پٹی کی ایک دیوار پر تیار کردہ خاکہ جس پر عربی زبان میں لکھا ہے، 'زمین کو وائرس کی وبا سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔'
9 سینیگال کی ایک دیوار پر بنا خاکہ جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ کھانستے ہوئے منہ پر رومال لازمی رکھیں۔
10 مغربی فرانس میں ایک ریستوران کی دیوار پر کوکا کولا کی جگہ کرونا کولا لکھا ہوا ہے۔