بھارت میں مریضوں کا علاج اور ان کی حوصلہ افزائى کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے کرونا وائرس ان کی اپنی ہمت کا امتحان بن گیا ہے۔ خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھنا ان کے لیے روز کا چیلنج بن چکا ہے۔ دہلی کی نرسوں کے مسائل کیا ہیں؟ رتل جوشی کی رپورٹ
فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سے ان کی والدہ بلقیس ایدھی بیٹے کی صحت سے متعلق خاصی فکر مند ہیں۔ وبا کے ان دنوں میں ایدھی خاندان اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار کس طرح کام کر رہے ہیں؟ ہماری نمائندہ سدرہ ڈار نے اس بارے میں بلقیس ایدھی سے بات چیت کی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا اب تک ہمارے ساتھ ہے اور یہ طویل عرصے تک ساتھ رہ سکتی ہے۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں ہے اور بہت سے ملک اس کے اثرات کے ابتدائی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس نے بدھ کو متنبہ کیا ہے کہ عالمی دنیا کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ کرونا وائرس کی وبا اب تک ہمارے ساتھ ہے اور یہ طویل عرصے تک ساتھ رہ سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتِ حال میں کوئی غلطی نہیں…
اولمپکس کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے تمام انتظامات، کھلاڑیوں اور تکنیکی مسائل کو نمٹانے کے لیے ایک سالہ مدت کافی ہے جس میں مزید تاخیر غیر ضروری ہو گی۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — جاپان کے مختلف حلقوں میں ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مزید التوا پر بحث کی جا رہی ہے۔ تاہم جاپان کی اولمپکس کمیٹی کے صدر نے اولمپکس مقابلوں کے مزید التوا کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کے صدر یوشیرو موری کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں ایک سال سے زیادہ تاخیر نہیں کی جاسکتی۔ ایونٹ پہلے ہی کرونا وائرس کے سبب تاخیر کا شکار ہے۔ …
ایک بھارتی تارک وطن کی دبئی میں آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ ویب ڈیسک — متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد تنہائی میں فوت ہورہے ہیں۔ ان کے آخری وقت میں نہ تو ان کے اپنے قریب ہوتے ہیں، نا ہی موت کے بعد ان کے لواحقین آخری دیدار کر پاتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں روزگار کی غرض سے پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ملکوں کے لاکھوں افراد مقیم ہیں۔ یہ لوگ کئی برسوں تک اپنے گھروں سے دور رہتے ہوئے اس امید پر کام کرتے ہیں کہ کچھ سرمایہ جمع کر کے وہ دوبارہ وطن لوٹ جائیں گے…
فائل فوٹو واشنگٹن — نیٹ فلکس کے نئے صارفین کی تعداد دو گنا ہو چکی ہے۔ صرف جنوری سے مارچ کے دوران ایک کروڑ 58 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ ہوا۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق، دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے کل صارفین کی تعداد بڑھ کر 18کروڑ 29 لاکھ ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ دنیا کے بیشتر ملکوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے۔ 'رائٹرز' سے بات کرتے ہوئے نیٹ فلکس کے سی ای او، ریڈ ہینٹنگ نے کہا کہ ‘‘یہ حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں اضافہ ہو رہا …
امریکی ریاست انڈیانا کے شہر اناپولس میں گورنر ہاؤس کے باہر لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ۔ 18 اپریل 2020 واشنگٹن — صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی معیشت کا پہیہ دوبارہ چلانے کے لئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے والے لاک ڈاؤن کو محفوظ طریقے سے بتدریج ختم کرنے فیصلے کو متعدد امریکی ریاستوں کے گورنر موجودہ صورت حال میں قابل قبول نہیں سمجھتے۔ جبکہ بعض دوسری ریاستوں میں اس فیصلے کے مطابق پابندیاں بتدریج نرم کرنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ادھر بعض ریاستوں میں لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے لئے مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ اور لوگ اس خوف سے لاک ڈا…
پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی کے ایک قبرستان میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لیے جگہ مخصوص کی گئی ہے جہاں صرف چار افراد میت کی تدفین کرتے ہیں۔ کرونا سے مرنے والوں کی تدفین کا احوال جانیے ایک گورکن کی زبانی۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں ہفتے جو سیکڑوں افراد نے کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا جب کہ کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ریلیوں میں زیادہ تر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی شریک ہوئے۔ 1 احتجاجی ریلیوں میں شریک مظاہرین نے امریکی پرچم تھامے ہوئے تھے۔ امریکہ میں وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ نیو یارک کے گورنر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ان کی ریاست آخر کار صحت کے بدترین بحران سے باہر نکلنے لگی ہے۔ 2 سان ڈیاگو میں نکالی گئی ریلی کے کچھ شرکا نے ہ…
جاپان ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ کمپنی نے انہیں سکرٹ کی بجائے پتلون اور بغیر ہیل کے جوتے پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ ویب ڈسک — جاپان ائیر لائینز نے اپنی فضائی میزبان خواتین کو مخصوص لباس کی پابندی سے آزاد کر دیا ہے اور یہ پہلی بڑی کمپنی ہے جس نے یہ قدم اٹھایا۔ اگلے ماہ سے جاپان ائیر لائینز کی ملازم خواتین کے لیے لازم نہیں ہو گا کہ وہ کام کے اوقات میں اونچی ایڑی کا جوتا اور سکرٹ پہنیں۔ وہ اپنی مرضی سے آرام دہ جوتیاں اور پتلون وغیرہ پہن سکتی ہیں۔ جاپان میں خواتین ایک تحریک چلا رہی ہیں، جس کا مقصد کام کے دورا…
واشنگٹن — رمضان کا مہینہ مسلمانوں کیلئے خاص اور انتہائی مقدس ہے جس میں عبادت بڑھ جاتی ہے اور نیکی کی جستجو بھی، تراویح جیسی اجتماعی عبادت کا خاص اہتمام کیا جاتاہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کے مسلمان اس ماہِ مقدس کے استقبال کی تیاریوں میں ہیں مگر کرونا وائرس کی وبا نے ان تیاریوں کی نوعیت تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔ معاشرتی فاصلے کے ان دنوں میں افطار اور سحر کے اجتماعات ممکن نہیں رہے۔ خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی کے بعد مسلمانوں کے تیسرے بڑے مذہبی مقام مسجدِ اقصیٰ میں 23 مارچ سے با جماعت نماز کا سلسلہ بند ہے اور تازہ ترین اطلاع…
ویب ڈسک — امریکہ میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی پیداوار کم ہونے سے ملک میں بیئر، سوڈا، گیس ملے پانی اور خوراک کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اور پیداوار گھٹنے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ اس کا سب سے نمایاں اثر بیئر پر دیکھنے میں آ رہا ہے اور حالیہ دنوں میں اس کی قیمتیں 25 فی صد تک بڑھ گئی ہیں۔ امریکہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ان دنوں لاک ڈاؤن چل رہا ہے اور بیئر سمیت کئی چیزوں کی کھپت بڑھ گئی ہے۔ زیادہ تر سافٹ ڈرنکس کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس استعمال کی جاتی ہے، جس سے اس کا ذائقہ خوش گوار ہو جاتا ہے …
اسلام آباد — پاکستان میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر مساجد میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز تراویح اور عبادات کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے 20 نکات پر مشتمل تجاویز بھی جاری کی گئی ہیں۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ملک کے چاروں صوبوں میں علما کے ساتھ ویڈیو لنک پر مشاورت کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ افطار اور سحر کے اجتماعی دسترخوانوں کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ نماز سے قبل اور بعد …
Social Plugin