امریکہ میں جنسی گڑیا کی محبت میں گرفتار ہونے والے ایک میاں بیوی نے انکشاف کیا ہے کہ اس جنسی گڑیا نے ہماری شادی ٹوٹنے سے بچا لی ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق 48 سالہ ڈیریس میگزی اور 45 سالہ شیلے کا کہنا ہے کہ جنسی روبوٹ کی محبت نے ان کی شادی بچا لی ہے۔ اگر یہ ان کی زندگی میں نہ آتی تو اب تک ان کی طلاق ہو چکی ہوتی۔
ڈیریس اور شیلے کا کہنا تھا کہ ”ہم دونوں کا جنسی رجحان ایسا تھا کہ ہم اپنے ساتھ ایک تیسرا جنسی پارٹنر رکھنا چاہتے تھے۔ ماضی میں ہم نے چار بار یہ کوشش کی اور اپنے تعلق میں کسی ایک مرد یا خاتون کو شامل کیا لیکن ہر بار جب کوئی تیسرا فریق ہمارے ساتھ آتا تو ہم دونوں میں سے کوئی ایک اجنبیت محسوس کرنے لگتا تھا۔ پھر ہم نے کسی مرد یا عورت کی بجائے جنسی گڑیا کو اپنا تیسرا جنسی پارٹنر بنانے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔ اب جہاں جاتے ہیں اس جنسی روبوٹ کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے جنسی پارٹنر سے بڑھ کر ہے۔“
اس جنسی گڑیا کی مالیت 7000 ڈالر ہے اور یہ مصنوعی ذہانت رکھنے کے علاوہ اپنے طور پر حرکت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔