امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک ہالی وڈ فلم ’رسٹ‘ کے سیٹ پر اداکار ایلک بالڈون نے حادثاتی طور پر فلم میں استعمال ہونے والی بندوق (پروپ گن) سے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو زخمی کر دیا ہے۔ نیو میکسیکو کی پولیس کے مطابق اداکار بالڈون نے 19 ویں صدی کے ایک مغربی کردار ’رسٹ‘ پر عکس بندی کے دوران اس بندوق سے فائرنگ کی تھی۔ ان کی فائرنگ سے اس فلم کی ڈائریکٹر فوٹوگرافی ہیلینا ہچنز کو گولیاں لگیں انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ اس فائرنگ میں زخمی ہونے والے فلم کے ڈائریکٹر کا ہنگامی بنیادوں پر علا…
ڈی کامکس نے اعلان کیا ہے کہ ان کے تازہ ترین شمارے میں سپر مین جان کینٹ کا کردار بائی سیکشوئل یعنی دونوں جنسوں (مرد او خواتین) سے رومانوی کشش رکھنے والا ہو گا۔ نومبر میں متوقع کامک بک کے آئندہ شمارے میں جان کو اپنے دوست جے ناکامورا کے ساتھ ہم جنس پرست تعلق میں دکھایا جائے گا۔ اس شمارے کی کہانی ‘سپر مین: سن آف کال ایل‘ سیریز کا حصہ ہے اور اس میں جان کینٹ کی کہانی بیان کی گئی ہے جو کہ اپنے والد کلارک کینٹ کی جگہ سپر مین بنے ہیں۔ ڈی سی کامکس نے یہ اعلان نیشنل کمنگ آؤٹ ڈے پر کیا ہے جو کہ امریکہ میں ہم جنس پرستی کے بارے میں آگاہی کا سالانہ دن ہوتا…
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ امریکہ کے واحد صدر ہیں جو اپنی ذاتی مالیت کے لحاظ سے ارب پتی ہیں اور ان کے اثاثوں کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالر کا ہے۔ اگر اسی طرح دیگر امریکی صدور کی ذاتی دولت کا جائزہ لیا جائے تو ان میں سے بیشتر کروڑ پتی تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد دوسرے نمبر پر دیکھا جائے تو امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن آتے ہیں جن کی دولت آج کے ڈالروں میں 58 کروڑ سے زیادہ تھی۔ تھامس جیفرسن، ٹیڈی روزاولٹ، اینڈرو جیکسن اور امریکہ کی بنیاد رکھنے والے صدور جنھیں فاؤنڈنگ فادرز کہا جاتا ہے، ان میں سے زیادہ تر بہت امیر گھر…
Reuters کورونا وائرس کے علاج کے لیے امریکہ کی فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی بنیادوں پر ایبولا وائرس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا ’ریمڈیسیور‘ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب امریکہ کے ہسپتالوں میں داخل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے یہ دوا استعمال کی جا سکے گی۔ حالیہ تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس دوا کے استعمال سے شدید متاثرہ مریضوں کی حالت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم اس کے استعمال سے بڑے پیمانے پر اموات کو کم نہیں کیا جا سکا ہے۔ کورونا وائرس کا علاج: کون سی دوا …
Social Plugin