دل بند ہونے کے حقائق
- ہسپتال کے باہر دل بند ہونے کے معاملے میں 90 فیصد افراد کی موت ہو جاتی ہے
- سی پی آر کی کمی یا پھر دل کے پٹھوں کے معمول پر نہیں آنے کی صورت میں ہر ایک منٹ بعد زندہ رہنے کی امید دس فیصد کم ہوتی جاتی ہے
- اگر بندش قلب کے پہلے چند منٹ کے دوران سی پی آر کا استعمال کیا گیا تو اس شخص کے بچنے کی امید دگنی تین گنی بڑھ جاتی ہے
- سی پی آر کے دوران آپ سینے کو 100 سے 120 کمپریشن فی منٹ کی شرح سے دبائیں
ڈاکٹر چُگھ اور کیلیفورنیا کے ان کے ساتھیوں نے امریکہ کی اوریگن ریاست کے شہر پورٹ لینڈ میں سنہ 2002 سے 2015 کے درمیان ہونے والے دل رکنے کے معاملوں کا مطالعہ کیا۔
سیکس کا عمل ایک فیصد سے کم معاملوں میں نظر آیا۔ ان کی زد میں آنے والوں کی بڑی اکثریت افریقی امریکی نسل کے درمیانی عمر کے مردوں کی تھی جن کو دل کا عارضہ رہا تھا۔
اس مطالعے میں یہ بھی پایا گیا کہ صرف ایک تہائی معاملوں میں سی پی آر کا استعمال ہو پایا، حالانکہ یہ معاملہ ان کے پارٹنر کے سامنے پیش آیا۔
ڈاکٹر چُگھ نے کہا: ‘یہ دریافت سی پی آر کے بارے میں لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے کہ دل رکنے کے معاملے میں کوئی بھی کسی بھی حالات میں ان کا استعمال کر سکتا ہے۔’
انھوں نے کہا کہ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ لوگوں کو سی پی آر دینے کے طریقے کے بارے میں بتایا جائے۔ ایک دوسرے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اسے چھ سال کا بچہ بھی سیکھ سکتا ہے۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے یا دل کی سرجری کے بعد مریض کو سیکس سے چار سے چھ ہفتے تک پرہیز کرنا چاہیے۔