ویب ڈیسک — ایپل نے بدھ کو اپنا نیا اور سستا آئی فون ایس ای ریلیز کر دیا، جس کی قیمت صرف 399 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ یہ فون 24 اپریل کو عوام کے لیے دستیاب ہوگا، لیکن 17 اپریل سے بکنگ کروائی جا سکے گی۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں سستے آئی فون کی ریلیز کا مقصد کم بجٹ کے صارفین کو راغب اور کرونا وائرس سے ہونے والے نقصان کو کم کرنا ہے۔ دوسرے فون استعمال کرنے والوں کے آئی فون نیٹ ورک میں آنے سے ایپل کی دوسری خدمات کے صارفین کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے، جس سے اس کے منافع میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آئی فون ایس ای ایپل کے موجودہ فونز میں سب سے سستا ہ…
ماہرین رواں سہ ماہی میں منافع کے اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ فوٹو ، فائل سان فرانسسكو: چین میں کورونا وائرس کے باعث آئی فون کی سپلائی چین متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد ایپل کے شیئرز میں دو فی صد کمی آگئی۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے خبردار کیا تھا کہ چین میں خطرناک وائرس پھیلنے سے سپلائی چین میں خلل واقع ہوا ہے اور اسی بنا پرموجودہ سہ ماہی کے دوران آئی فون کی فروخت میں کمی آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایپل کے حصص کے لین دین میں 30ارب ڈالر کی کمی واقعی ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں س…
یہ کمپیوٹر 18 کلوگرام وزنی ٹاور کیسنگ میں پیش کیا گیا ہے ایپل کا نیا میک پرو کمپیوٹر یقیناً ای میلز بھیجنے یا یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ان مقاصد کے لیے اس کا استعمال کچھ ایسا ہی ہے کہ جیسے فارمولا ون ریسنگ کار پر دکان سے سودا لینے جایا جائے۔ وجہ یہ ہے کہ ایپل نے رواں ہفتے جو اپنا سب سے طاقتور کمپیوٹر فروخت کے لیے پیش کیا ہے اس کی قیمت 65 ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ کمپیوٹر عام صارف کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کا ہدف گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ یا سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ جات کے…
سمارٹ فونز کی آسمان کو چھُوتی قیمتوں نے اب فونز کو بھی چوروں کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ مگر آپ کے لیے صرف فون نہیں ظاہر ہے فون کے اندر موجود ڈیٹا زیادہ اہم ہے۔ فون کے غیر محفوظ ہاتھوں میں جانے سے آپ کے بینک اکاؤنٹس، آپ کی معلومات بلکہ آپ کی شناخت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ سو قبل از وقت ایسا کیا کِیا جائے کہ آپ کا نُقصان کم سے کم ہو، کیونکہ بہر حال ایک بار چور فون لے کر نکل جائے تو اُس فون کے آپ تک صحیح سلامت واپس آنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اینٹی تھیفٹ ایپ استعمال کریں زیادہ تر یہ ایپس دور سے فون کی سمت معلوم (ریموٹ ٹریکنگ) کرتی ہیں اور اس اطل…
ایپل کی 2020 میں فائیو جی (5G) اینیبلڈ فون متعارف کرانے کی خبروں کی بازگشت تو کافی عرصے سے سنائی دے رہی تھی مگر اب دا ورج اور جی ایس ایم ایرِینا کے مطابق اس راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بلآخر ہٹ گئی ہے۔ مطلب ایپل کی پروسیسر چِپس بنانے والی کمپنی قوالکوم کے ساتھ ایک عرصے تک رہنے والی عدالتی چپقلش کے اچانک اپریل میں ختم ہونے کے بعد اب معلوم ہوا ہے کہ سیٹل مینٹ کے وقت ایپل جس 5G اینیبلڈ چِپ پر نظریں جمائے ہوئے تھی وہ ایپل کے 2020 میں متعارف کرائے جانے والے تین فونز میں استعمال ہوگا۔ 5G آخر ہے کیا؟ فائیو جی موبائل انٹرنیٹ کی اگلی یعنی پانچویں …
کیا آپ ہر کسی کو بتاتی پھریں گی کہ آپ نے آخری مرتبہ ہم بستری کب کی تھی؟ جب ایپل نے اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 9‘ لانچ کیا تھا تو اس میں ایک ایسا فیچر بھی رکھا تھا جس میں خواتین اپنی جنسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی ماہواری کا بھی حساب رکھ سکتی ہیں۔ ایپل نے اس سے قبل اس قسم کی جو سہولت مہیا کی تھی اس کا نام ’ہیلتھ کِٹ‘ تھا جس میں خواتین اپنی جلد میں ہونے والی تبدیلیوں سے لیکر اس بات تک کا ریکارڈ رکھ سکتی تھیں کہ ان کے جسم میں کرومیم کی سطح کیا ہے، لیکن اس ورژن میں جنسی ریکارڈ کی سہولت موجود نہیں تھی۔ ایپل کے علاوہ دیگر کمپنیوں نے بھی ا…
اس پوسٹ کو شیئر کریں اس پوسٹ کو شیئر کری پوسٹ کو شیئر کریں اس پوسٹ کو شیئر کریں شیئر تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES Image caption سر ایو نےاپنا کریئر ٹوائٹلٹ اور ٹوتھ برش ڈیزائن کرنےسے شروع کیا سر جوناتھن المعروف سر جانی ایو جنھوں نے عشروں تک ایپل کمپنی میں کام کیا اور کمپنی کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا، اب ایپل کو چھوڑ رہے ہیں۔ برطانوی شہری سر جانی ایو ایپل کے وہ ڈیزائنر ہیں جنہوں نے آئی میک، آئی پوڈ اور آئی فون کو ڈیزائن کیا۔ سر جوناتھن ایپل کمپنی کو چھوڑ کر ’لوفرام‘ نامی کمپنی میں جا رہے ہیں جس کا پہلا کلائنٹ ایپل ہی ہو گا۔ سرجانی…
Social Plugin