یہ ٹک ٹاک ویڈیو ایک کم سن بچی کی تھی لیکن وہ جو کچھ کر رہی تھی وہ کسی پختہ عمر کی خاتون والی حرکات تھیں۔ بھاری میک اپ کے ساتھ انڈین گانے پر رقص کے دوران ادائیں وہ تھیں جو اس عمر کے بچیوں کے لیے انتہائی نامناسب تھیں۔ مجھے کسی طور یقین نہیں آیا تھا کہ یہ وہی بھولی بھالی بچی ہے جسے میں کچھ دیر پہلے ملی ہوں جب وہ کلاس میں ساتھی سٹوڈنٹس کے ساتھ پڑھائی میں مصروف تھی۔ زینب (فرضی نام) کی ٹیچر اور کاؤنسلر نے یہ ویڈیوز دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہ سب اس نے اپنے گھر میں خواتین کو کرتے دیکھا ہے۔۔۔ اور جو کرتے ہوئے دیکھا وہی سیکھ لیا۔ لاہور میں باغ منشی لدھا …
نیاز فاروقی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نئی دہلی قدامت پسند نظریے اور دائیں بازو کی سوچ رکھنے والے دہلی یونیورسٹی کے ایک ہندو پروفیسر نے انڈین ریاست کیرالہ کے طلبا اور 12ویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے والے ریاستی بورڈ پر 'مارکس جہاد' کرنے کا الزام لگایا ہے۔ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ اساتذہ کی تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک ٹیچرز فرنٹ کے رکن راکیش کمار پانڈے نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ ’ایک کالج کو 20 نشستوں والے کورس میں 26 طلبہ کو داخلہ دینا پڑا کیونکہ ان سب کو کیرالہ بورڈ نے 100 فیصد نمبر دیے تھے۔ پچھلے کچھ سالوں سے کیرالہ بورڈ مارکس جہاد کر رہا…
جی ڈبلیو ایف ہیگل نے 18 ستمبر1806ء کو ایک تقریر میں کہا تھا ”ہم ایک اہم دور کے دروازے پر کھڑے ہیں۔ یہ ایک ایسا ہنگامہ خیز دور ہے جس میں انسانی جوش و ولولہ چھلانگ لگاتے ہوئے آگے بڑھتا ہے۔ سابقہ شکلوں کو بدل دیتا ہے اور ایک نیا روپ دھار لیتا ہے۔ دنیا کو جوڑ کر رکھنے والے سارے نمائندہ اصول، تصورات اور تانے بانے خواب کی تصویروں کی طرح ڈھیر ہو کر رہ جاتے ہیں، ایک نئی سپرٹ کا زمانہ قریب تر آتا ہے۔ فلسفہ خصوصی طور پر اس کا استقبال کرتا ہے اور جو اپنی کم فہمی کی وجہ سے اس کی مخالفت کرتے ہیں وہ اس ماضی سے چمٹ کر رہ جاتے ہیں“ ۔ مجھے فرانسس فوکویاما کی…
مجھے یاد ہے میں نے جب پہلی بار اپنے والد کو کسی کی موت کی خبر سن کر ’الحمدللہ‘ کہتے سنا تو میں نے ان کی طرف حیران ہو کر دیکھا تھا۔ عربوں کا یہ رواج تو تھا ہی سو ان میں رہتے ایسا کہنے کی عادت اپنا لینا کوئی انوکھی بات نہ تھی۔ مگر پھر مجھے دھیرے دھیرے اس کے پیچھے چھپے ایمان کی حکایت سمجھ آگئی۔ میں نے اپنے والد کی پیشانی پہ ایسے کئی دکھ متانت میں ڈھلتے دیکھے۔ میں اس لمحے کا انوکھا تجربہ بھی کبھی نہیں بھلا سکتی جب میرے اندر سے آواز آئی تھی کہ یہ میری والدہ کے آخری لمحات ہیں اور میں نے ان کے کان میں کلمہ طیبہ پڑھا۔ وینٹی لیٹر پہ دو دن سے بے س…
Social Plugin