میں نے کوئی دس سال پہلے ”محبت۔ تصور اور حقیقت“ کے عنوان سے کتاب لکھی تھی۔ یہ محبت سے متعلق تحقیق پر مبنی کتاب تھی۔ میرا ارادہ تھا کہ اس کے بعد ”مباشرت۔ تعیش اور ضرورت“ کے عنوان سے ایک تحقیقی کتاب لکھوں گا اور پھر ”مناکحت۔ تسکین اور صعوبت“ کے عنوان سے۔ میں نے شائع شدہ کتاب نذیر لغاری کو بھی دی تھی۔ پھر ہم جب اس کی گاڑی میں جا رہے تھے تو میں نے اسے اپنے اس ارادے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ جس پر اس نے سڑک پر نظریں گاڑے، انتہائی سنجیدگی سے اپنی سرائیکی زبان میں مشورہ دیا تھا، ”پھر کوشش کر کے ان کو انٹر کے نصاب میں بھی شامل کروا دینا“ میرا قہقہہ چھوٹ…
کسی بھی خاتون سے پوچھیں تو وہ یہی بتائے گی کہ مرد چھاتیوں کے بارے میں بہت جذباتی ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ انڈیا کی فنکارہ اندو ہری کمار سے پوچھیں تو وہ کہیں گی کہ زیادہ تر خواتین بھی چھاتیوں کے بارے میں بہت جذباتی ہوتی ہیں۔ گذشتہ دو مہینوں سے وہ لوگوں کے ذریعے فراہم کردہ فنڈ (کراؤڈ سورسنگ) کی بنیاد پر ‘آئیڈنٹیٹی’ یعنی تشخص نامی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔ یہاں آئیڈنٹیٹی (Identitty) میں دو ٹی کا استعمال ہوا ہے اور اس کی وجہ ظاہر ہے۔ انھوں نے بتایا: ‘مجھے یاد آتا ہے کہ ایک سال قبل میں کسی سے انسٹاگرام پر بات کر رہی تھی کہ ہم نے چھاتیوں (پستانوں) پ…
جرمنی میں سائنسدانوں نے مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹرون اور کورونا وائرس کے مابین ایک تشویشناک تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں کی اس ٹیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار کم ہو ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں یونیورسٹی میڈیکل سنٹر ہیمبرگ ایپنڈورف کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے 45 مریضوں پر تجربات کیے جو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے گئے تھے اور ان میں سے آدھے سے زیادہ کی بعد ازاں موت واقع ہو گئی۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جن مردوں میں ٹیس…
Getty Images لاک ڈاؤن کے دوران مثبت ایچ آئی وی تشخیص کا مطلب ہے کہ اس بات کے زیادہ امکانات ہیں کہ کوئی شخص دوسرے افراد کے ساتھ ان کے سب سے زیادہ انفیکشن کے دور میں سیکس نہیں کرے گا۔ اس کے بعد وہ علاج شروع کر کے اپنے جسم میں وائرس کی سطح اس حد تک لا سکتے ہیں جہاں وہ نظر نہ آئیں، مطلب یہ کہ اب یہ دوسروں کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ لندن کے ڈین سٹریٹ کلینک، جہاں برطانیہ کے ہم جنس پرست افراد میں ایک چوتھائی ایچ آئی وی کے کیسز کی تشخیص کی جاتی ہے، کے ڈاکٹر گیری وہٹلاک کہتے ہیں کہ ‘ہمارے خیال میں ہو سکتا ہے کہ کم سے کم لوگ ہوں جو کہ بڑے پیمانے پر بیما…
میرے ایک ادیب دوست نے، جو درویش بھی ہیں اور دانشور بھی، مجھے ایک مشکل سا سوال بھیجا ہے۔ لکھتے ہیں ”کیا جنسی خواہش اور تخلیقی صلاحیت میں کوئی کوریلیشن پایا جاتا ہے؟ اگر ایک (حسبِ معمول) عالمانہ کالم اس موضوع پر ارسال فرمائیں تو بہتوں کا بھلا ہوگا۔ نیازمند“ ۔ قبلہ و کعبہ! پہلے تو میں آپ کی یہ خوش فہمی دور کر دوں کہ میں نہ عالم ہوں نہ فاضل، نہ محقق ہوں نہ نقاد۔ میں تو زندگی، ادب اور انسانی نفسیات کا ایک ادنیٰ سا طالب علم ہوں۔ جو دیکھتا ہوں، جو محسوس کرتا ہوں، جو پڑھتا ہوں اور جو سوچتا ہوں وہ لکھ دیتا ہوں اور اپنے نظریاتی اور ادبی سفر میں د…
جس بات کو ہمارا دماغ نہ جانتا ہو، اس بات کو ہماری آنکھیں نہیں دیکھ سکتی ہیں۔ جن لوگوں نے میڈیکل کالج میں ریڈیالوجی کی کلاس لی ہوئی ہے یا میرج آف آرنلفینی کی مشہور پینٹنگ دیکھ رکھی ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہمیں پیتھالوجی ایکس رے یا سی ٹی اسکین یا ایم آر آئی میں تبھی دکھائی دے گی جب ہم اسے سیکھ لیں گے۔ پینٹنگ بھی آپ خود دیکھیں اور سیکھیں کہ اس کو کیسے دیکھنا ہے۔ یعنی سامنے ہوتے ہوئے بھی چیزیں نظر نہیں آتیں۔ کچھ دماغی یا جسمانی باتیں ایسی ہیں جو انتہائی کم افراد کو لاحق ہیں اور جب تک دنیا کی آبادی اتنی نہیں بڑھ گئی تھی اور وہ اپنے جی…
اسپین کے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی وائرس جنسی تعلقات کے ذریعے دوسروں تک پہنچ سکتا ہے۔ ہسپانوی محکمہ صحت نے جنسی تعلقات کے ذریعے ڈینگی وائرس سے متاثرہ پہلے کیس کی باضابطہ تصدیق کردی۔ محکمہ صحت کے مطابق یہ دنیا بھرمیں اپنی نوعیت کاپہلا کیس ہے جس میں ایک ہم جنس پسند شخص جنسی تعلقات کی وجہ سے اس وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کیس سے قبل دنیا بھر میں تاثر پایا جاتا تھا کہ یہ مرض صرف مچھر کے کاٹنے سے ہی لاحق ہوتا ہے۔ برطانوی اخبارٹیلی گراف میں شائع رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق میڈرڈ سے جب کہ اس کی عمر 41 سال بتائی…
Social Plugin