ہر گھر میں مہمانوں کو بٹھانے کیلئے خوب سجے سنورے ڈرائنگ روم ہوتے ہیں، باقی گھر کی حالت کیسی بھی ہو، اس ایک کمرے میں بہترین پردے، شو پیس اور فرنیچر ہوتا ہے، پھر بھی کچھ بے تکلف رشتے دار آپ کا نہایت ذاتی بیڈ روم دیکھنے کے متمنی ہوتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی حال ہماری ذات کا بھی ہے۔ دنیا کو دکھانے کیلئے ہم سب نے حقیقی چہروں پر خوبصورت ماسک لگایا ہوتا ہے، جو کہ درست بھی ہے، آدمی اپنے غم کیوں عیاں کرے۔ مگر پھر بھی بنی نوع انسان کی فطرت میں تجسس کا عنصر موجود ہے جو اسکو پوشیدہ راز جاننے اور پھر غیبت سے لے کر لگائی بجھائی تک چسکہ فروشی کرنے پر اکساتا ہ…
حرا ایمن پورن فلمیں بالکل اسی طرح فینٹسی کے زمرے میں آتی ہیں جیسے لیلیٰ مجنوں یا سوہنی مہینوال کی داستانیں۔ آج کا انسان اس قسم کے تباہ کن عشق کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بالکل اسی طرح پورن فلموں کے سب مناظر حقیقی زندگی سے بہت دور ہوتے ہیں۔ تقریباً ہر پورن فلم، ھر رومانوی فلم میں خلوت کے مناظر میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ عورت چیخیں مار کے، آہیں بھر کے مرد کو اس عمل کے کامیاب ہونے کی نوید دے رہی ہوتی ہے۔ پانچ چھے منٹ کی اس اداکاری کے بعد مرد سمجھتا ہے کہ اس نے سومنات کا مندر فتح کرلیا اور ان چیخوں اور آہوں کو وہ اپنی مردانگی کے لئے میڈل …
حرا ایمن شہر میں نت نئے ریستوران برساتی کھمبیوں کی مانند کھل رہے تھے۔ مشرق وسطیٰ سے بھیجی گئی دولت کی بدولت ہر پانچ کلومیٹر پر ایک پلازہ بن رہا تھا، کپڑوں جوتوں کے سب برینڈ شاپنگ اسکوائرز میں بن گئے، دیکھتے ہی دیکھتے شہر کی شکل ہی بدل گئی جیسے بدشکل سے بدشکل لڑکی شادی سے پہلے بناؤ سنگھار کر کے رنگ روپ نکال لیتی ہے تاکہ شریک حیات کو اپنا بہترین درشن دے سکے۔ یہ سب تیاریاں بھی شہر کے نو دولتیے طبقے کو اپنا بہترین دینے کے لئے تھیں۔ شہر کی مصروف ترین مارکیٹ میں ایک وکٹورین سٹائل کا ہوٹل کھلا جس کی تزئین وآرائش اور پکوان کا کوئی ثانی نہیں ت…
ملکیت اور محبت دو ایسے اوصاف ہیں جنہیں ایک دوسرے کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ محبوب کو ملکیت سمجھنے کی شرح دونوں اجناس میں برابر ہے تاہم، خواتین کھلم کھلا اظہار نہیں کرتیں جب کہ مرد تحکم سے اپنا یہ خود ساختہ حق جتاتے ہیں۔ رشتوں کے ٹوٹنے میں سب سے عام وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جنس مخالف نے دھوکا دیا یا بیوفائی کی۔ اب سے کُچھ عرصہ پہلے میں بھی یہی سوچتی تھی کہ چونکہ ایک شخص جس سے آپ بے پناہ محبت کرتے ہیں وہ کسی کمزور لمحے میں کہیں اور دل لگا بیٹھا تو اب وہ واجب نفرت ہے۔ خلوت کے لمحات میں مجھے اس پر سوچنے کا موقع ملا تو بہت سی حقیقتیں آشکار ہوئیں…
Social Plugin