دعا مرزا مردانہ کمزوری کے ٹھیلے تو ہر حکیم نے کھول رکھے ہیں، کوئی ماہر زنانہ کمزوری کا حل بھی دریافت کرے۔ سائنسی ٹرم ہے ”انباکس“ اس کا لغوی معانی تو ڈبے کے اندر بنتا ہے مگر ناجانے کیوں اس ڈبے نے خواتین میں اتنا خوف پیدا کر رکھا ہے۔ آئے روز فیمینزم کا نعرہ بلند کرنے والی ہراساں ہوجانے کا ڈھونگ رچاتی نظر آتی ہیں۔ ارے بھائی! یہ تو مرد کی مردانگی ہوئی کہ اس نے تمہیں انباکس کر دیا، پبلک پلیٹ فارم پر ذلیل کر دیتا تو پھر کس کا پلو پکڑ کر آنسو پونچھتی پھرتیں۔ ایک تو اس نے ظرف دکھایا اور تم نے اس کے ہی سکرین شارٹ لگا کر یہ بتایا کہ خدا کی قسم مجھے بھی …
دعا مرزا ہم ڈیجیٹل دور میں رہ رہے ہیں جہاں روز نئے رابطوں کا قائم ہوجانا ایک کلک کی دوری پر ہے۔ ایک طرح سے یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ معلومات اور بحث و مباحثے کے لئے ہر شعبے کے لوگوں سے ملاپ ہوجاتا ہے اور آپ کسی ریسرچ یا تھیسسز میں فوری کامیاب ہوجاتے ہیں۔ یہ تو ہوگیا بئی روشن پہلو اب ذرا کڑوے گھونٹ کو پینے کی تیاری کریں۔ اس فیک بک نے نوجوانوں کو ہر وقت مصروف رکھا ہوا ہے۔ لائک سے شروع ہوتا ہے سفر اور پھر کمنٹ پر دیا جاتا ہے پہل ”سگنل“۔ کمنٹ سے اختلاف ہو یا آمادگی بات جیسے ہی انباکس پر آئی پھر باتوں کا یہ سلسلہ ذاتی نمبر پر ہی ختم ہوتا ہے…
دعا مرزا مدھم چاند کی روشنی ، رقص کرتی خاموشی اور درد کے بے تحاشا قافیے۔ حلق میں پھنسی چیخ بغاوت کو جکڑے ہوئے اور امید بلند حوصلوں کی ترجمان۔ بکھرے ہوئے تخیل کا احتجاج، آنکھوں کا ٹوٹتا ربط اورگہری رات۔ اندھیرے میں سکون ہو تو کوئی صبح کی خواہش ہی کیوں کرے۔ میری مراد ایک سمندر سے گہرے لفظ ”احساس“ سے ہے جو چٹیل میدان میں بھاگتے گھوڑے کو تو مالک کا ہوتا ہے کیونکہ وہ وفادار جانور ہے اورعقل سے پیدل بھی مگر احساس سے دوڑتا چلا ہی جاتا ہے۔ یہ وہ لفظ ہے جو باغی ہوا میں کہیں اڑ گیا یا پھر نمک حرامی کی نظر ہو گیا ،ہوسکتا ہے کہ طوفانی بارش میں بھیگ کرمردہ …
Social Plugin