ہر طرف سے گولیائی برسائی گئیں لیکن عبدالرحمن بدر اطمینان سے وہاں موجود رہے۔ پھر اچانک ایک دشمن کھڑکی توڑ کر داخل ہوا۔ عبدالرحمن نے گھوم کر اس سپاہی کا سامنا کیا تاکہ اپنے گروہ کو بچا سکیں۔ انھوں نے نشانہ لیا اور بندوق چلائی لیکن۔۔۔ ان کی سکرین اس وقت سیاہ ہوگئی۔ ان کا کمپیوٹر خاموشی سے اور اچانک خود ہی بغیر متنبہ کیے بند ہوگیا۔ عبدالرحمن پریشان ہوگئے۔ جو گیم وہ کھیل رہے تھے اس نے پہلے کبھی ایسے مسائل پیدا نہیں کیے تھے۔ وہ نیچے جھکے اور اپنے کمپیوٹر کے اندر دیکھا۔ وہ اپنے کمپیوٹر کو کھلا رکھتے تھے اور یہ ان کے بیڈروم میں نظر آتا تھا۔ جبلت میں ا…
مقبولِ عام ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن ’زوم‘ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنی ایپ کا ایک نیا اور بہتر ورژن جاری کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ڈیٹا اور صارفین کی راز داری یعنی پرائیویسی کے لیے کمپنی کے اقدامات کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ زوم کے ورژن 5.0 میں زیادہ بہتر انکرپشن فیچر ہوں گے تاکہ ’زوم بومبنگ‘ یعنی غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس میں داخل ہونے کو روکا جا سکے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے آج کل دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس پلیٹ فارم کو لاکھوں افراد کام اور اپنے پیاروں سے رابطوں سے کے لیے …
Getty Images اس سب کا آغاز ایک کلک سے ہوا۔ دنیا میں جیسے ہی کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا، ہیکروں نے ایک سوچے سمجھے اور منظم طریقے سے کمپیوٹر وائرس پھیلانے کی مجرمانہ کارروائیوں کو بھی تیز کر دیا۔ کورونا وائرس کی وبا کے ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں آنے کے بعد سے بی بی سی نے سائبر سیکیورٹی کے اداروں کی طرف سے ای میلوں کے ذریعے لوگوں کے اکاؤنٹ پھانسے کے واقعات کا جائزہ لینا شروع کیا۔ اس جائزہے سے معلوم ہوا کہ ایسی سینکڑوں مجرمانہ کارروائیاں ہوئی ہیں جن میں لاکھوں کے حساب سے ای میلز بھیجی گئی ہیں۔ خبروں کا جھانسہ دے کر ای میلز اکاؤنٹ ک…
آج کل ویڈیو گیمز میں چیٹ کوڈز کا استعمال ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے اور یہ بہت زیادہ منافع بخش بنتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں ہیکرز ویڈیو گیمز کے چیٹ کوڈز پیشہ وارانہ طور پر تیار کر رہے ہیں اور اسے ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کو بیچ رہے ہیں۔ یہ چیٹس ایسے کوڈز ہوتے ہیں جو ویڈیو گیم کھیلنے والی کھلاڑی کی گیم میں صلاحیتوں کو بڑھا دیتے ہیں۔ اب ان چیٹ کوڈز کا استعمال ویڈیو گیمز کے پیشہ وارانہ مقابلوں میں بھی ہو رہا ہے۔ ایک نو عمر ہیکر نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کمپیوٹر گیمز کو ہیک کر کے اور ان کے چیٹ کوڈز آن لائن بیچ کر ماہانہ ہزاروں ڈالر …
جی میل پر ای میل اکاؤنٹ بناتے وقت اس کو فون سے منسلک کر دیں۔ اگر کوئی آپ کا اکاؤنٹ کہیں اور سے اوپن کرنے کی کوشش کرے گا تو آپ کے فون پر کوڈ آ جائے گا۔ وہ کوڈ کسی کو نہ بتایں اور جی میل کو بتائیں کہ یہ آپ نہیں ہیکر ہے۔ اسی طرح فیس بک اور ٹوئٹر بھی اپنے فون نمبر سے منسلک کردیں۔ اپنے سارے پاس ورڈز، ای میل، ان کے ساتھ منسلک فون اور متبادل ای میل ایک جگہ پر لکھ کر رکھ لیں لیکن یہ بات کسی شخص کے علم میں نہ ہو کیونکہ کچھ بار انسان خود بھی ای میل اور پاس ورڈ بھول سکتا ہے۔ یاد رکھیں ویب کیم، فون، لیپ ٹاپ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور واٹس ایپ ہیک کیے ج…
Social Plugin