ٹوئٹر کی اپنی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ دائیں بازو کی جماعتوں اور نشریاتی اداروں کی ٹویٹس کو بائیں بازو کے مقابلے میں زیادہ نمایاں کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کے اس بڑے ادارے کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب اس نے تحقیق شروع کی کہ ٹوئٹر کا الگورتھم سیاسی مواد کو صارفین کے سامنے کس طرح پیش کرتا ہے۔ مگر ٹوئٹر نے یہ بات تسلیم کی کہ اسے اس کی وجہ نہیں معلوم اور یہ سوال زیادہ پیچیدہ ہے۔ ماضی میں ٹوئٹر کو قدامت پسندوں کے مخالف ہونے کے الزام کا سامنا رہ چکا ہے۔ اس تحقیق میں ٹوئٹر نے سات ملکوں میں سیاسی جماعتوں اور صارفین کی نشریات…
ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرف سے دوسری بڑی ایجاد میٹاورس ہو گا جو ابھی محض تصور کے طور پر موضوع بحث ہے۔ یہ تصور ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے ناموں جیسے فیس بک کے مارک زکربرگ اور ایپک گیمز کے ٹم سوینی کی توجہ اور وسائل اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔ میٹا ورس ہے کیا؟ کچھ لوگوں کے خیال میں میٹاورس انٹرنیٹ کا مستقبل ہے جبکہ عام لوگوں کے لیے یہ محض ورچوئل ریئلٹی کے بہتر ورژن کی طرح کا ہو سکتا ہے۔ یہ ورچوئل ریئلٹی کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے اور تصور ہے کہ یہ اتنا فرق پیدا کر سکتا ہے جتنا کہ سنہ 1980 کی دہائی کے کم درجے کے موبا…
جرمنی میں سائنسدانوں نے مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹرون اور کورونا وائرس کے مابین ایک تشویشناک تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں کی اس ٹیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار کم ہو ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں یونیورسٹی میڈیکل سنٹر ہیمبرگ ایپنڈورف کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے 45 مریضوں پر تجربات کیے جو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے گئے تھے اور ان میں سے آدھے سے زیادہ کی بعد ازاں موت واقع ہو گئی۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جن مردوں میں ٹیس…
PA Media امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق معروف امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی ایم ایس این ویب سائٹ کے لیے درجنوں صحافیوں کی جگہ خودکار نظام کے استعمال کا منصوبہ بنایا ہے جس کے ذریعے خبروں کو منتخب اور شائع کیا جائے گا۔ خبر رساں اداروں کی کہانیوں کو نئے انداز میں کہنے، ان کے انتخاب کا کام اور ان پر سرخیاں لگانے کا کام اب تک ایم ایس این کی سائٹ کے لیے صحافی کیا کرتے تھے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب یہ سارے کام مصنوعی ذہانت کے تحت انجام دیے جائیں گے۔ مائیکرو سافٹ نے کہا کہ یہ تجربہ ان کے کاروبار کی تشخیص کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے چینی مصنوعی …
فائل فوٹو واشنگٹن — نیٹ فلکس کے نئے صارفین کی تعداد دو گنا ہو چکی ہے۔ صرف جنوری سے مارچ کے دوران ایک کروڑ 58 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ ہوا۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق، دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے کل صارفین کی تعداد بڑھ کر 18کروڑ 29 لاکھ ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ دنیا کے بیشتر ملکوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے۔ 'رائٹرز' سے بات کرتے ہوئے نیٹ فلکس کے سی ای او، ریڈ ہینٹنگ نے کہا کہ ‘‘یہ حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں اضافہ ہو رہا …
مقبولِ عام ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن ’زوم‘ نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنی ایپ کا ایک نیا اور بہتر ورژن جاری کرے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ڈیٹا اور صارفین کی راز داری یعنی پرائیویسی کے لیے کمپنی کے اقدامات کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ زوم کے ورژن 5.0 میں زیادہ بہتر انکرپشن فیچر ہوں گے تاکہ ’زوم بومبنگ‘ یعنی غیر متعلقہ افراد کے کسی ویڈیو کانفرنس میں داخل ہونے کو روکا جا سکے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے آج کل دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس پلیٹ فارم کو لاکھوں افراد کام اور اپنے پیاروں سے رابطوں سے کے لیے …
ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا پر قابو پانے اور اس سے ہونے والی اموات کے سلسلے کو روکنے کے لیے کسی مافوق الفطرت مدد کی ضرورت ہے۔ شاید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کو کچھ زیادہ ہی بڑھا چڑھا کر بیان جاتا ہے۔ لیکن جب بات طب کی آتی ہے تو اس شعبے میں مصنوعی ذہانت کتنی کارآمد ثابت ہوئی ہے، اس کا مصدقہ ریکارڈ موجود ہے۔ تو کیا مصنوعی ذہانت اس خطرناک بیماری کا علاج دریافت کرنے کے چیلینج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟ بہت سی کمپنیاں یہ عقدہ حل کرنے کی دوڑ میں لگی ہیں۔ آکسفورڈ میں واقع کمپنی ’ایکسینٹیہ‘، جس نے پہلی مرتبہ مصنوعی ذ…
Social Plugin