سعودی عرب کی اعلیٰ علما کونسل نے زور دیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں موجود مسلمان کرونا وائرس کے باعث سماجی دوری کی ہدایت پر عمل کریں ویب ڈیسک — سعودی عرب کی اعلیٰ ترین مذہبی ادارے اور سینئر علما کی کونسل 'مجلس ہیئۃ الکبار العلما' نے زور دیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں موجود مسلمان کرونا وائرس کے باعث درکار سماجی دوری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے مہینے میں عبادات اپنے گھروں میں کریں۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سینئر علما کی کونسل …
سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ بیٹیوں کی شادی میں تاخیر نہ کریں۔سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق ایسے والدین انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ سعودی عرب کے ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ والدین کا یہ عمل ناقابل قبول ہے۔ اس سے خواتین کا استحقاق مجروح ہوتا ہے اور ہمارے مذہب میں بھی بیٹیوں کی شادی میں تاخیر سے منع کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے قانون کے مطابق ایسا کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت کے قانون کے مطابق ایسی خواتین جنہیں اپ…
کویت کی گلیوں میں جب آپ گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں تو آپ کو خواتین نظر نہیں آتیں۔ وہ بند دروازوں کے پیچھے رہتی ہیں۔ بنیادی حقوق سے محروم، کہیں جا نہیں سکتیں ہیں اور اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ انھیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو بیچ دیا جائے گا۔ آپ ایک سمارٹ فون پکڑیں اور ان کی ہزاروں تصاویر دیکھیں، جن کو نسلی طور پر تقسیم کیا گیا ہے اور چند ہزار ڈالر کے عوض ان کو خریدا جا سکتا ہے۔ بی بی سی عربی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کویت میں گوگل پلے اور ایپل سٹور کی طرف سے ہوسٹ کی گئی ایپس کی مدد سے گھریلو ملازمین کی بلیک مارکیٹ میں غیر قانون…
یہ واضح نہیں کہ ان خواتین کے ملبوسات ریاستی قوانین کے مطابق ہوں گے یا پھر یہ روایتی ریسلنگ لباس میں میچ کھیلیں گی سعودی عرب کی تاریخ میں آج، جمعرات کو خواتین کی ریسلنگ کا پہلا میچ ہونے جارہا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ، ملک میں انٹرٹینمنٹ پر لگی پابندیوں میں نرمی برتنے کا پہلا قدم ہے۔ ریاض میں ہونے والا یہ میچ ڈبلیو ڈبلیو ای کی خواتین سپر سٹارز ناٹالیا نیڈہارٹ اور لیسی ایوینز کے درمیان ہوگا۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان خواتین کے ملبوسات ریاستی قوانین کے مطابق ہوں گے یا پھر یہ خواتین اپنے روایتی ریسلنگ لباس میں میچ کھیلیں گی۔ یاد رہے کے…
ریاض سیزن کی مقبولیت کا گراف جہاں بلند سے بلند ہوتا چلا جا رہا ہے وہیں اس سے بعض سماجی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی کے میگزین سیدتی کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے ریاض سیزن کے سائبان تلے لڑکوں اور لڑکیوں کے ملے جلے ایک تفریحی پروگرام میں پرجوش رقص کرنے والی حجابی لڑکی کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حجابی لڑکی سعودی عرب کی روایت کے مطابق سیاہ رنگ کا عبایہ زیب تن کیے ہوئے تھی۔ اس کے رقص نے سوشل میڈیا پرہنگامہ برپا کر دیا۔ پبلک پراسیکیوٹر نے سماجی آداب کی خلاف ورزی پر حجابی لڑکی کی …
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سعودی عرب کے کمرشل میں کام کرنے والی پہلی خاتون ماڈل بن گئی ہیں۔ اخبارات کے مطابق جیکولین نے سعودی کوسرئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک اشتہار میں کام کیا ہے۔ اس اشتہار میں جیکولین نے سکارف پہن رکھا ہے۔ اداکارہ نے یہ اعزاز پانے کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔ جیکولین نے حال ہی میں بالی ووڈ سے ساﺅتھ فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھا ہے جہاں انہوں نے پربھاس کی فلم ’ساہو‘ میں ایک آئٹم نمبر کیا۔ وہ اپنی آنے والی فلم ’ڈرائیو آن نیٹ فلیکس‘ کے لیے بھی بہت پرامید ہیں۔ اس …
Getty Images حکومت کا یہ اقدام ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں سعودی عرب کی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب غیرشادی شدہ غیر ملکی جوڑے بھی ہوٹل کے کمرے حاصل کر سکیں گے جبکہ خواتین کو بھی ہوٹل کے کمروں میں اکیلے رہنے کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل، جوڑوں کو کمرے حاصل کرنے کے لیے شادی شدہ ہونے کے ثبوت فراہم کرنے پڑتے تھے۔ حکومت کا یہ اقدام ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نئی تبدیلیاں کیا ہیں؟ ماضی میں جوڑوں…
Social Plugin