صویر کا ذریعہ BALOCHISTAN ASSEMBLY محمد کاظم بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ 21 اکتوبر 2021 'میں ایک مولوی کے پاس دم کروانے گیا تھا جس کی وجہ سے مجھے اجلاس میں آنے میں تاخیر ہوئی۔‘ یہ کہنا تھا حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ناراض رکن لالہ رشید بلوچ کا جو گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاخیر سے اسمبلی پہنچے۔ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر میڈیا کے نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیوں تاخیر سے آئے تو انھوں نے بات کرنے سے گریز کیا تاہم جاتے ہوئے یہ کہا کہ ’طبیعت خراب تھی میں دم کروانے گیا تھا۔‘ گذشتہ روز پاکستا…
آدھوں کو تو ڈھائی برس دیکھنے بھی نصیب نہ ہوئے۔ گنتی کے دو تین کو بمشکل چار سال میسر آئے۔ پانچویں برس کو مکمل طور پر کوئی نہ دیکھ پایا۔ حالانکہ ان میں سے ایک کو دو اور دوسرے کو تین چانس بھی ملے۔ پر ڈھاک کے وہی تین پات ہی رہے۔ اس میں قصور وزرائے اعظم کا ہی ہے۔ پہلے برس انھیں یقین ہی نہیں آتا کہ وہ چیف ایگزیکٹو کی کرسی پر بیٹھے ہیں، اپوزیشن بنچوں پر نہیں۔ دوسرے برس انھیں اپنی وزارتِ عظمی پر ہلکا ہلکا اعتبار آنے لگتا ہے۔ اس اعتبار کے سہارے وہ تیسرے برس ایسے بے ضرر فیصلے اور احکامات جاری کرنے لگتے ہیں کہ جن سے کسی طاقتور کے پر نہ پھڑپھڑانے لگیں۔ …
یہ بات پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جانی چاہئے کہ ملک کے جمہوری طور سے منتخب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، اس لئے وہ مساجد کھولنے یا بند رکھنے کے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرے۔ ایسا ملک جہاں جمہوریت اور اس کے لوازمات کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہا ہو اور جس معاشرے کی سیاست میں فوج کے تعاون کے بغیر حکومت سازی کو ناممکن امر کے طور پر تسلیم کروایا جاتا ہو، اس کا وزیراعظم جب جمہوریت پر ناز کرنے کی بجائے ملکی خود مختاری کو پاکستان کی صفت کے طور پر نمایاں کرنا ضروری خیال کرتا ہے تو اس نظام کی کھوکھلی بنیادوں کے ب…
Getty Images 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو رات دو بجے راولپنڈی کی سینٹرل جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گيا۔ ان کو راولپنڈی جیل کے زنانے حصے میں ایک سات بائی دس فٹ کی کوٹھری میں قید کیا گیا تھا۔ بھٹو کو ایک پلنگ، گدا، چھوٹی سی میز، اور ایک بک شیلف دی گئی تھی۔ بغل میں ایک چھوٹی سی کوٹھری تھی جہاں ان کے لیے ایک قیدی کھانا بناتا تھا۔ ہر دس دن بعد وہ قیدی بدل دیا جاتا تھا تاکہ اس بھٹو سے انسیت نہ ہوجائے۔ کبھی کبھی بھٹو کے دوست اور دانتوں کے مشہور ڈاکٹر، ڈاکٹر نیازی ان کے لیے کھانا بھیجا کرتے تھے۔ Getty Images انڈیا کی اس وقت ک…
Social Plugin