یہ بات پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جانی چاہئے کہ ملک کے جمہوری طور سے منتخب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، اس لئے وہ مساجد کھولنے یا بند رکھنے کے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرے۔ ایسا ملک جہاں جمہوریت اور اس کے لوازمات کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہا ہو اور جس معاشرے کی سیاست میں فوج کے تعاون کے بغیر حکومت سازی کو ناممکن امر کے طور پر تسلیم کروایا جاتا ہو، اس کا وزیراعظم جب جمہوریت پر ناز کرنے کی بجائے ملکی خود مختاری کو پاکستان کی صفت کے طور پر نمایاں کرنا ضروری خیال کرتا ہے تو اس نظام کی کھوکھلی بنیادوں کے ب…
جہانگیر ترین نے سنہری حرفوں سے لکھی جانے والی بات کہی ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے اپوزیشن کا مائنس ون فارمولا عمران خان پر لاگو نہیں ہو سکتا۔ پاکستان میں بدعنوانی اور سیاست میں شخصیت پرستی کا رجحان ختم کرنے کے لئے ہی عمران خان نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے دو دہائی تک جد وجہد کی تھی۔ اب جہانگیر ترین ، عمران خان کو ایسی شخصیت کے طور پر پیش کررہے ہیں جس کا کوئی متبادل میسر نہیں ہے۔ سپریم کورٹ انہی جہانگیر ترین کے بارے میں یہ قرار دے چکی ہے کہ وہ ’صادق و امین ‘ نہیں رہے۔ جہانگیر ترین کے …
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی سرکردگی میں اپوزیشن کے دھرنے کا دوسرا ہفتہ مکمل ہونے کو ہے لیکن سیاسی ماحول میں آسودگی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔ گزشتہ روز کرتار پور راہداری میں وسیع المشربی ، دوستی، محبت اور سرحدیں کشادہ کرنے کا پیغام دینے کے بعد آج وزیر اعظم نے دارالحکومت میں جشن میلاد النبیﷺ کے حوالے سے بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب میں ’مدینہ ریاست‘ کو سیاسی نعرہ بناتے ہوئے ایک بار پھر سیاسی حریفوں کے ساتھ حساب برابر کرنے کی کوشش کی۔ اس حوالے سے دو باتیں گوش گزار کرنا بے حد ضروری ہوگا۔ ایک تو رسول پاک حضرت محم…
سید مجاہد علی بلوچستان کا ایک شاعر مارا گیا۔ اس کی بہن لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کررہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کیا ہؤا کہ آج اس کا بھائی پولیس کے نشانے پر تھا۔ یہ کام تو 70 برس سے ہورہا ہے۔ کسی نہ کسی کا بھائی، باپ یا بیٹا مارا جاتا ہے۔ اس حوصلہ مند بہن کا کہنا ہے کہ اس ظلم کے خاتمہ کی جد و جہد پر امن ہی ہوگی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈروں کی ہدایات کے مطابق ہوگی۔ جوان بھائی اور بیٹے کی لاش کو گھر لے جاتے ہوئے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرنے کے لئے جس ہمت و حوصلہ کی ضرورت ہے، وہ عزم کی ایسی علامت ہے جس کی مثالیں شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آت…
Social Plugin