اگر ہم آج اور حالیہ گزرے ہوئے وقت کی بات کریں، تو سب سے بڑا فرق جو دیکھنے میں آتا ہے، وہ موبائل فون کا استعمال ہے، جو اب بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اور مزید بڑھتا ہی چلا جائے گا۔ 1990 ء کی دہائی کی بات ہے، جب صرف چند لوگوں کے پاس موبائل فون ہوتا تھا، لیکن اب تقریباً ہر شخص کے پاس موبائل فون ہے۔ چاہے کمپنی کا مالک ہو یا چوکیدار، گھر کا سربراہ ہو یا باغ کا مالی، ڈاکٹر ہو یا اس کا ڈرائیور، رکشہ چلانے والا ہو یا وین چلانے والا، گھر کی صفائی کرتا ہو یا جوتے کی مرمت، غرض یہ کہ ہر حیثیت اور ہر پیش سے تعلق رکھنے والا موبائل فون کی زد پہ ہے۔ سستے موبائل ’…
بچوں کی تربیت ایک بہت اہم اور حساس مسلئہ ہے۔ بچوں کی تربیت میں ماں باپ اور گھر کے سبھی افراد شامل ہوتے ہیں۔ بچے کی پہلی درس گاہ گھر اور ماں کی گود ہوتی ہے۔ ماں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن ہم باقی گھر والوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ گھر کے مکین ہی ہیں جو اپنے رویے اور عمل سے گھر کا ماحول بناتے ہیں۔ بچہ آنکھ کھولنے اور دنیا میں آنے سے پہلے ہی اپنی ماں کے توسط ماحول سے اردگرد کے لوگوں سے آشنا ہو جاتا ہے۔ اب اگر ماں حمل کے دوران پرسکون رہی ہو گی ’ذہنی پریشانیوں سے دور رہی ہو گی اور اس کے ساتھ ماں کی خوراک و آرام کا خیال رکھ…
ہماری زندگی بھی امتحان میں آئے پرچے کی طرح ہوتی ہے۔ جیسے ہم امتحان میں سوالات کو سمجھ نہیں پاتے اور غلط جواب لکھ دیتے ہیں پھر ظاہر ہے نمبر کٹ جاتے ہیں کبھی زیروبھی مل جاتا ہے اور اکثر پوائینٹ فائیو مارکس بھی کٹ جاتے ہیں بالکل اسی طرح ہم زندگی کو سمجھ نہیں پاتے اور ناکام رہتے ہیں۔ قدم بہ قدم نمبر کٹتے جاتے ہیں اور ہم مایوسیوں میں گھِرتے جاتے ہیں۔ زندگی بے رحم بن جاتی ہے۔ وہ لوگ جو بہت اہم ہوتے ہیں اور کہنے کو مضبوط رشتوں میں گندھے ہوتے ہیں سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔ ساری زندگی ایک ساتھ گزارنے کے باوجود ہم ان کو اور وہ ہمیں سمجھ ہی نہیں پاتے۔ بالک…
آج کل خودکشی کا رجحان بہت دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی بہت ساری وجوہات ہیں- معاشی حالات ہیں’ ذہنی ٹینشن ہیں- سکون کی کمی ہے اور سب سے بڑھ کر دین سے دوری ہے- پچھلے دنوں کچھ واقعات ہوئے جس نے مجھے لکھنے پر مجبور کیا- کیونکہ آج کل کے بچوں خاص طور پر نوجوان نسل میں خودکشی کا رجحان بہت زیادہ دیکھنے میں آ رہا ہے- جس میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ نمبر نہ آنے پر دلبرداشتہ ہو کر بچے اپنی جان دے دیتے ہیں- یا کسی سے محبت میں انتہا تک پہنچ جاتے ہیں اور محبت نہ ملنے پر خودکشی کرلیتے ہیں یا کوشش کرتے ہیں کچھ کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ کی زندگی لکھی ھوتی …
Social Plugin