تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES ایران کی عدلیہ کے مطابق گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی طیارے کو مار گرانے کے جرم میں کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔ منگل کو سرکاری ترجمان غلام حسین اسماعیل نے بتایا کہ ان افراد کو یوکرینی طیارے کو گرانے کے حوالے سے تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ…
AFP اکتوبر سے عراق بھر میں حکومت مخالف احتجاج ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں معاشرے کے ہر طبقہ فکر کے لوگ شامل ہوتے ہیں لیکن ان میں غیر معمولی بات یہ ہے کہ روایتی انداز کے برعکس مردوں کے بجائے یہاں مظاہرین کی رہنمائی خواتین کر رہی ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کی دیواروں پر خواتین کی تصاویر بنائی گئی ہیں اور اس طرح معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ AFP AFP بغداد کا تحریر سکوائر، جو مظاہروں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، عدم تعاون کی ایک تخلیقی علامت میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے عراق کی دو یزیدی خواتین کے ل…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی نے امریکی سپیشل فورسز کے شام میں ایک آپریشن کے دوران اپنی جان لے لی۔ ہمیں اب تک اس آپریشن کے حوالے سے یہ تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔ یہ کب اور کہاں ہوا؟ اتوار کے روز اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ‘دنیا کے نمبر ایک دہشت گرد رہنما’ کی ہلاکت امریکا کی سپیشل فورسز کی جانب سے ‘رات کے وقت کیے جانے والے ایک خطرناک اور دلیرانہ حملے کے دوران شمال مشرقی شام میں ہوئی۔’ AFP ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر تھی ص…
Reuters ابوبکر البغدادی نے جون 2014 میں عراق کے شہر موصل میں اپنی خلافت کے قیام کا اعلان کیا ابوبکر البغدادی کے نام سے مشہور ابراہیم عواد ابراہیم البدری 1971 میں عراق کے شہر سامرہ میں ایک متوسط طبقے کے سُنی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے خاندان کو اپنی پرہیزگاری کے سبب جانا جاتا تھا اور ان کے قبیلے کا دعویٰ تھا کہ وہ پیغمبرِ اسلام کی آل میں سے تھے۔ نوجوانی میں بغدادی کو قرآن کی قرات کا شوق تھا اور وہ اسلامی قوانین کی پاسداری میں نہایت احتیاط برتتے تھے۔ ان کے خاندان میں انھیں ’ ‘مومن’ ‘ کہا جاتا تھا کیونکہ وہ اپنے رشتے داروں کو اپنے…
Social Plugin