یہ ٹک ٹاک ویڈیو ایک کم سن بچی کی تھی لیکن وہ جو کچھ کر رہی تھی وہ کسی پختہ عمر کی خاتون والی حرکات تھیں۔ بھاری میک اپ کے ساتھ انڈین گانے پر رقص کے دوران ادائیں وہ تھیں جو اس عمر کے بچیوں کے لیے انتہائی نامناسب تھیں۔ مجھے کسی طور یقین نہیں آیا تھا کہ یہ وہی بھولی بھالی بچی ہے جسے میں کچھ دیر پہلے ملی ہوں جب وہ کلاس میں ساتھی سٹوڈنٹس کے ساتھ پڑھائی میں مصروف تھی۔ زینب (فرضی نام) کی ٹیچر اور کاؤنسلر نے یہ ویڈیوز دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہ سب اس نے اپنے گھر میں خواتین کو کرتے دیکھا ہے۔۔۔ اور جو کرتے ہوئے دیکھا وہی سیکھ لیا۔ لاہور میں باغ منشی لدھا …
مصنف: ڈاکٹر خالد سہیل۔ ۔ ۔ ثنا بتول درانی ثنا بتول کا خط۔ ڈاکٹر صاحب! آپ کی تحریر اور اپنے موضوع نفسیات پہ گرفت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے۔ آپ کا ہر کالم میرے لیے سوچ کے نئے در وا کرتا ہے۔ مجھے خود بھی کافی حد تک انسانی نفسیات اور رویوں کو پڑھنے، سمجھنے اور سلجھانے کی کافی دلچسپی ہے۔ انسانی تعلق جو ایک مرد اور عورت کے درمیان محبت، ریلیشن شپ یا شادی کا ہے ایک ایسا موضوع ہے جو مجھے اپیل کرتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ تعلق بنتے ہوئے کافی وقت لیتا ہے لیکن جب اسے توڑا جاتا ہے تو عموماً ایک تلخی کے ساتھ ختم کیا جاتا ہے جیسے اس میں کبھی محبت اور مٹھاس نہ …
رضوانہ یوسف دو دن پہلے پارک میں دوران چہل قدمی ایک دوست دوسرے کو بتا رہا تھا۔ کہ ہم دونوں میاں بیوی کی تنحواہ سے گھر کا گزارہ بہت اچھا چل رہا ہے۔ دوسرا دوست سوال کرتا ہے کہ کتنا خرچا ہوتا ہے تمہارا ایک مہینے میں؟ ہمارا 70 ہزار خرچ ہو تا ہے۔ راشن، بچوں کی فیس، اور ہمارے دفتر آنے جانے کا خرچ ملا کر۔ میری بیوی کی تنخواہ 65 ہزارہے میں اس کو مہینے کا 5 ہزار اور دے دیتا ہوں اس طرح اس کے پاس 70 ہزار ہو جاتے ہیں۔ اور میری تقریباً ساری تنخواہ ہی بچ جاتی ہے۔ اپنی تنخواہ تم اپنی بیوی کو دے دیتے ہو کیا؟ دوسرے دوست نے سوال کیا۔ نہیں نہی…
Social Plugin