بیٹی کے اسکول میں اینٹی بلینگ ویک منایا گیا جس کے لیے اس نے بڑی محنت سے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے خوبصورت رنگین پوسٹر بنایا جس نے ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا۔ جب ہمارے سب سے بڑے بیٹے نے نیا نیا اسکول جانا شروع کیا تو ہر وقت سننے کو ملتا ”فلاں نے میری فیلنگ ہرٹ کر دی“ ”کسی کی فیلنگ ہرٹ نہیں کرتے“ ”میں اس لیے رویا تھا کہ میری فیلنگ ہرٹ ہو گئی“۔ ہم خوب ہنستے کیونکے ہماری لغت میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی۔ ہم جس معاشرے میں پروان چڑھے وہاں کون کسی کی فیلنگ کو پوچھتا ہے بلکے مزہ لینے کے لئے دانستہ اور نا دانستہ خوب خوب ایک دوسرے کی فیلنگ …
کتابیں پڑھنا کیوں کم ہوگیا ہے اور بچوں کی کتابوں سے دلچسپی کیوں ختم ہوگئی ہے؟ اس کی وجہیں بہت سی ہیں جیسے بچوں کے پاس بہت سے اور آپشن آ گئے ۔ ہیں، بچوں کے لئے جدید دور کے حساب سے ادب اور کتابوں کی تخلیق کم ہو گئی ہے لیکن اس کا سادہ اور آسان سا جواب یہ ہے کہ بڑوں نے کتابیں پڑھنا اور قصّے کہانیاں سننا اور سنانا چھوڑ دیا ہے۔ بچے شعوری اور لا شعوری طور پہ اپنے اطراف کے بڑوں کی نقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلی انسپیریشن والدین سے آتی ہے عموما گھر میں جو بھی کام والدین کر رہے ہوتے ہیں بچہ کے کورے دماغ میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ یہ کام اسی طری…
کیا آپ نے کبھی پارک میں بیٹھ کر کسی جھیل کنارے کوئی اچھی سی کتاب پڑھی ہے ؟ ہم جب بھی کبھی پکنک یا کے لئے کسی پارک میں جاتے تھے اور میں کسی کو دنیا مافیا سے بےخبر جھیل کنارے کسی کتاب میں گم دیکھتی تھی تو حسرت سے سوچتی تھی ہاے کتنی فرصت ہے، کتنے مزے ہیں، کیسے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا میں سرسراتی ہری گھانس سے اٹھتی تازہ مہک اپنے اندر اتارتے ہوے اور لہروں کی دھیمی دھیمی آواز سنتےہوے کتاب کے طلسمی جہاں میں گم ہیں۔ کیونکہ عموما ایسے موقعوں پہ میں یا تو اپنے بچوں کے آگے پیچھے ہوتی تھی یا پھر کھانے پینے کے انتظامات یا لوگوں سے خوش گپیوں میں مصروف ہوتی تھی (ج…
Social Plugin