اس دن موسم کچھ سرد تھا۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ آسمان پر گہرا ابر تھا۔ میں ہفت روزہ ”لیل و نہار“ کے چیف ایڈیٹر اسد صاحب کے آفس میں بیٹھا تھا۔ در اصل میں ’لیل ونہار‘ کے ادبی صفحے کا انچارج تھا۔ اسی حوالے سے وہاں میری حاضری ہوتی تھی۔ ابھی مجھے وہاں بیٹھے چند منٹ ہی گزرے ہوں گے کہ ہوا کا ایک جھونکا آیا۔ یہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا نہیں تھا۔ یہ خوشبو سے بھرا ایک جھونکا تھا جب کہ آفس کی کھڑکیاں اور دروازے بند تھے۔ یقیناً آپ سمجھ گئے ہوں گے یہ اس بادِ نسیم کا جھونکا تھا جو کسی حور شمائل کے بدن کو چھو کر آتی ہے۔ وہ اسد صاحب کی اجازت سے اندر آئی تھی لی…
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے بعد ایجنسیوں نے حریم شاہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تحقیقات کا آغاز وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ویڈیوزاور آڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا۔ جو لوگ حریم شاہ سے ناواقف ہیں انہیں یہ خبر سن کر ایسا لگا ہو گا جیسے حریم شاہ کے پاس شاید کوئی “ایٹمی راز” ہیں کہ وزیراعظم نے اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ذاتی دلچسپی سے کام لیا ہے۔ جب کہ واقفانِ حال جانتے ہیں کہ حریم شاہ ٹک ٹاک سٹار ہیں۔ حریم شاہ اور صندل خٹک بہت ہی کم وقت میں ٹک ٹاک پر مشہور ہوئی ہیں۔ دو…
کراچی میں درمیانی عمر کے شخص نے مبینہ طور پر شدید مالی مشکلات کے باعث اپنے اہلخانہ کی ضروریات پوری نہ کر پانے پر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر لگ بھگ چالیس برس تھی اور وہ علاقہ کورنگی (ابراہیم حیدری) کا رہائشی تھا، اس کا نام میر حسن تھا اور اس کے پانچ بچے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس کے بعد اسے ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کے برن سینٹر منتقل کیا گیا۔ خود سوزی کے باعث اس کے جسم کا 65 فی صد حصہ جل گیا تھا۔ میر حسن نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ میر حسن تین ماہ سے بیروزگار تھا اور اس نے وزیرا…
وسیم جبران اس کے آنے کا پتا خوشبو دیتی تھی۔ وہ جہاں سے گزرتی ہوا میں مسحور کن مہک پھیل جاتی۔ جب وہ یونیورسٹی میں قدم رکھتی تو نہ جانے کتنی نگاہیں اس کا تعاقب کرتی تھیں یہ اور بات ہے کہ دیکھنے والے اسے چوری چوری دیکھتے تھے۔ سب کو اس کے مزاج کا پتا تھا۔ وہ جس قدر حسین تھی اتنی ہی بے باک اور نڈر بھی تھی۔ اپنی طرف غلط انداز نظروں سے دیکھنے والے کی طبیعت ایسی صاف کرتی تھی کہ اس کے بعد وہ اسے دیکھ کر راستا ہی بدل لیتا تھا۔ کئی لڑکوں نے اس کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تھی۔ اس سے دوستی کرنا چاہی تھی مگر منہ کی کھائی تھی کیوں کہ وہ کسی کو منہ نہیں لگ…
Social Plugin