ڈاکٹر خالد سہیل کچھ ہفتے پہلے بی بی سی کی ایک وڈیو انٹرنیٹ پر سرکیولیٹ کرتے ہوئے دیکھی لیکن میں نے اس پر کوئی دھیان نہیں دیا تھا۔ اس کے ٹائٹل سے میں نے یہی سمجھا کہ عوام کو اہم میڈیکل معلومات دی جا رہی ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔ اس کے بعد مجھے یہ وڈیو دو افراد نے بھیجی اور اس پر تبصرے کی وڈیو بنانے کے لیے کہا۔ دوسرے صاحب نے ابھی تک اپنے سوالات کی لسٹ نہیں بھیجی ہے لیکن ڈاکٹر شازیہ نے اپنے سوالات لکھ کر بھیجے اور اگلے دن پھر سے یاددہانی کروائی کہ یہ جوابات جلدی بھیج دوں۔ اتوار کی چھٹی کے دن میں نے یہ جوابات لکھے اور ان کو پڑھ کر آئی فون س…
بطورِ نفسیاتی معالج میں نجانے کتنے ایسے مشرقی اور مغربی مردوں سے مل چکا ہوں جو یا تو نامردی کا شکار ہو چکے تھے اور یا نامرد ہونے کے خوف نے ان کی راتوں کی نیندیں اڑا دی تھیں۔ انہیں اپنی نامردی کی اتنی فکر تھی کہ وہ لفظ ’نامرد‘ کو سب سے بڑی گالی سمجھتے تھے۔ جب میں نے ان مردوں سے تفصیلی گفتگو کی تو پتہ چلا کہ ان میں سے اکثر ایسے خاندان اور معاشرے میں پلے بڑھے تھے جہاں جنس کی تعلیم کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ ان کے ذہن میں جنس کا تعلق عورت سے پیار‘ محبت اور دوستی سے کم اور احساسِ گناہ سے زیادہ تھا۔ نوجوانی سے جب ان کے ذہن میں جنس کے بارے میں خیا…
ڈاکٹرلبنٰی مرزا یوجینکس یونانی الفاظ کا مجموعہ ہے جس کے معنی ہیں ویل بورن یا بہتر نسل۔ یوجینکس وہ سائنس ہے جو انسانی نسل کو بہتر بنانے کے لیے چنے ہوئے اعلیٰ نسل کے افراد کے مابین ہی جنسی تعلقات اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت برقرار رکھنے پر زور دیتی ہے اور دماغی، جسمانی یا سماجی طور پر کمزور افراد کے تولیدی حقوق سلب کرنے پر زور ڈالتی ہے۔ اس مہم کا ابتدائی بنیادی مقصد عمدہ انسانی نسل کی افزائش کے ذریعے موروثی بیماریوں سے نجات حاصل کرنا تھا۔ سننے میں بظاہر معصوم اور ٹھیک ہی لگتا ہے لیکن اس مہم کا دنیا اور اس کے انسانوں پر کیا اثر پڑا، آج ہم اس …
Social Plugin