عدنان خان کاکڑ نیو ٹی اور میڈیا ذرائع کے مطابق خواجہ سراؤں نے فریاد کی ہے کہ ”خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس انھیں داڑھی رکھنے پر مجبور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے پولیس نے زبانی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو خواجہ سرا داڑھی نہیں رکھے گا اسے علاقہ بدر کیا جائے گا۔ دو سال سے خواجہ سراؤں کے پروگرام کرنے پر بھی پابندی ہے“۔ یہ خبر دیکھ کر ہمیں تجسس ہوا۔ ہم نے مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو علم ہوا کہ بظاہر پختونخوا کی مثالی پولیس خواجہ سراؤں کو صراط مستقیم پر لانے میں مصروف ہے۔ اس معاملے کی چھان پھٹک کرتے کرتے ہم بنوں کی ایک مقامی و…
فرنود عالم آپ کو ججا بٹ یاد ہے؟ سیالکوٹ میں جس نے خواجہ سرا شنایا پر تشدد کیا تھا۔ ججا بٹ نے شنایا کو برہنہ کرکے الٹا لٹایا ہوا تھا۔ ججا کے کارندوں نے شنایاکے ہاتھ پاوں پکڑ رکھے تھے۔ ججا نے ایک پاوں بہت رعونت سے شنایا کے منہ پہ رکھا ہوا تھا۔ ہذیان بکے جارہا تھا اور شنایا کی پشت پر بیلٹ برسائے جارہا تھا۔ شنایا چیخ چلارہی تھی مگر ججا کی آنکھوں میں خون اتراہوا تھا۔ یہ سارا منظر موقع پر موجود ایک دوسرے خواجہ سارا نے خفیہ طورپرفلماکر سماجی ذرائع ابلاغ پر ڈال دیا۔ یہ منظر جس آنکھ نے بھی دیکھا، نم ہوگئی۔ قیامت کا ردعمل رات تک تشکیل پاچک…
وسیم خٹک محترم وسیم خٹک صاحب بقول خود لبرل لوگوں کے ایک اجتماع میں گئے تھے۔ وہاں بہت کچھ سننا پڑا۔ کہہ کچھ نہیں سکے۔ جو وہاں نہیں کہا، ہمیں سناتے ہیں اور ہم اس لئے سنتے ہیں کہ ہمیں رائے کے اختلاف سے گھبراہٹ نہیں ہوتی۔ وسیم خٹک کے خیالات سے البتہ “بلوگر” کا اتفاق ضروری نہیں (مدیر) خواتین کے حقوق کی بابت ایک سیمینار ہورہا تھا جس۔ میں ہمیں بھی دعوت تھی کہ شریک ہوں مگر بولنے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ بولنے کی اجازت انہیں دی جاتی ہے جو اُن کی بولی بولتے ہیں اور ہم تو اوروں کی بولی بولنے سے رہے۔ کہ خدا نے زبان دی ہے تو حق، سچ لکھنا اور ب…
عفت نوید دو سال پہلے عورت فاؤنڈ یشن کی کراچی آرٹس کونسل میں الیکشن والے روز ایک دانشور، ادیب، شاعر، نقاد اور سب سے بڑھ کر جامعہ کراچی کے ایک استاد کی ایک خاتون لیکچرر کی جانب سے مبینہ ہراس منٹ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس پر ادبی حلقوں کی جانب سے خاتون پر بہتان طرازی کا الزام لگا یا گیا اور پھر یہ معا ملہ لوگوں کے ذہنو ں سے محو ہو گیا، اب دو دن سے یہ بات میڈیا پر اس طرح آرہی ہے کہ تفتیشی ٹیم کو پروفیسر کے خلاف ہراس منٹ کے ثبوت مل گئے ہیں، کسی نے کہا قصہ کسی مولوی کا ہو تا، تو ہماری زبان مزید گز بھر لمبی ہو جاتی، اب تا…
افغانستان کی سیورٹی ایجنسی نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکورٹی یعنی این دی ایس کے سربراہ معصوم سٹانکزئی اور افغان وزیر داخلہ وائیز برمک نے آج اسلام آباد میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات اسلام آباد میں عاصم رانا سے۔ بشکریہ اردوVOA
دنیا بھر میں بدھ کی رات آسمان پر 'سپر بلیو بلڈ مون' یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند دیکھا گیا۔ سپر بلیو بلڈ مون کیاہے؟ دنیا بھر میں بدھ کی رات آسمان پر ایک انوکھا منظر دیکھا گیا جب تین قمری واقعات ایک ساتھ رونما ہوئے۔ اس واقعے کو 'سپر بلیو بلڈ مون' یعنی بڑا نیلگوں اور خونی چاند کا نام دیا گیا ہے۔ مغربی نصف کرۂ زمین پر رہنے والوں نے اس کا نظارہ زیادہ بہتر طور پر کیا۔ آخری مرتبہ اس نوعیت کا منظر دنیا میں بسنے والوں نے 1866 میں دیکھا تھا۔ چاند گرہن 10 بج کر 51 منٹ جی ایم ٹی پر شروع ہوا اور اس کا …
محمد حنیف صحافی اور تجزیہ کار آپ بھی کبھی عرضی لے کر گئے ہوں گے۔ کبھی بجلی کا ناجائز بل کم کروانے، کبھی بیٹے کو تھانے سے چھڑوانے، کبھی بیٹی کو یونیورسٹی میں داخلہ دلوانے۔ اگر آپ باقاعدہ کارڈ والے صحافی ہیں، حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں، یا کسی بھی نیم اہم سرکاری عہدے پر فائز ہیں یا پھر آپ کو خود بھی نہیں پتہ کہ آپ کیا ہیں، لیکن آپ کے کسی بااثر دوست یا رشتے دار نے افسر سے پہلے سے بات کر رکھی ہے تو آپ کو دفتر میں کرسی پیش کی جائے گی، پھر آپ کے عہدے یا آپ کی سفارش کرنے والے کے عہدے کے حساب سے چائے پیش کی جائے گی۔ ہو سکتا ہے آ…
واشنگٹن : شعبہٴ طبیعات میں نوبیل انعام یافتہ مشہور پاکستانی سائنس داں، ڈاکٹر عبدالسلام کی آج 92ویں سالگرہ تھی، جن کی بیش بہا تحقیق نظریاتی طبیعات کے میدان پر مرکوز رہی۔ وہ پاکستان کی خلائی و بالا فضائی تحقیق اور جوہری توانائی کی ٹیکنالوجی کے بانیوں میں سے تھے، جنھوں نے پاکستان میں سائنس کی تحقیق کے میدان میں بلندی کے جھنڈے گاڑے۔ سنہ 1960سے 1974ء تک وہ حکومت پاکستان کے مشیر برائے سائنس رہے۔ سنہ 1962 میں پروفیسر عبدالسلام پاکستان اٹومک انرجی کمیشن سے وابستہ ہوئے اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹيکنالوجی کی بنیاد رکھی۔ …
Social Plugin